ہدایتکار آدتیہ دھر کی جاسوسی اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’دُھرندھر‘‘، جو ۱۰؍جولائی کو جاپان کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی، وہاں باکس آفس پر مایوس کن شروعات کرنے میں کامیاب رہی۔
EPAPER
Updated: July 14, 2026, 5:15 PM IST | Mumbai
ہدایتکار آدتیہ دھر کی جاسوسی اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’دُھرندھر‘‘، جو ۱۰؍جولائی کو جاپان کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی، وہاں باکس آفس پر مایوس کن شروعات کرنے میں کامیاب رہی۔
ہدایتکار آدتیہ دھر کی جاسوسی اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’دُھرندھر‘‘، جو ۱۰؍جولائی کو جاپان کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی، وہاں باکس آفس پر مایوس کن شروعات کرنے میں کامیاب رہی۔تجارتی رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کی مرکزی کردار والی اس فلم کو ریلیز کے پہلے ہی دن صرف ۹۰۰؍ ناظرین مل سکے، جس کے باعث یہ فلم ہفتہ وار باکس آفس کی ٹاپ ۲۵؍ فلموں میں بھی جگہ نہ بنا سکی۔
یہ بھی پڑھئے:یورپ میں جون کے آخر میں پڑنے والی شدید گرمی سے ۱۰؍ ہزار سے زائد اموات!
رپورٹ کے مطابق، افتتاحی روز دوپہر ۲؍ بجے تک فلم نے جاپان کے ۵۷؍ مقامات پر صرف ۴۴۹؍ ناظرین کو متوجہ کیا تھا۔ تاہم دن کے دوسرے حصے میں بھی فلم کو خاطر خواہ رفتار نہ مل سکی اور دن کے اختتام تک ۸۰؍ مقامات پر مجموعی طور پر صرف ۹۰۰؍ ٹکٹ فروخت ہوئے۔ یہ تعداد جاپان میں ریلیز ہونے والی ہندوستانی فلموں کی ٹاپ ۱۰؍ اوپننگ میں شامل ہونے کے لیے درکار معیار سے کافی کم رہی۔
جاپان میں ہندوستانی فلموں کی بہترین اوپننگ کا ریکارڈ اب بھی ایس ایس راجامولی کی فلم ’’آر آر آر کے نام ہے، جسے پہلے ہی دن ۸۲۳۰؍ ناظرین ملے تھے۔ اس فہرست میں اس کے بعد ساہو، کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی، پٹھان، سالار، جوان، رنگاستھلم، دیورا، باہوبلی ۲؍ اور ٹائیگر ۳؍ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سیاستداں اتحاد کا ہنر ان سے سیکھیں:شیکھر سمن کا عامر خان کی تیسری شادی پر طنز
جیو اسٹوڈیوز کے اشتراک سے پیش کی گئی اور بی ۶۲؍ کے بینر تلے تیار ہونے والی ’’دُھرندھر‘‘ جاسوسی کہانی پر مبنی فلمی سلسلے کا پہلا حصہ تھی، جس نے ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو عالمی ریلیز کے بعد دنیا بھر میں۱۳۲۸؍ کروڑ روپےسے زائد کا کاروبار کیا۔فلم کی کہانی ہندوستان کے ایک طویل خفیہ انٹیلی جنس مشن کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایک خفیہ ایجنٹ حمزہ علی مزاری (رنویر سنگھ) نامی ایک بلوچ شخص کی شناخت اختیار کرکے پاکستان کے جرائم پیشہ نیٹ ورک میں داخل ہوتا ہے، تاکہ ہندوستان کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد نیٹ ورک کو تباہ کیا جا سکے۔فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ سنجے دت، اکشے کھنہ، آر مادھون، ارجن رام پال، سارہ ارجن اور راکیش بیدی بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کی کہانی، ہدایت کاری اور پروڈکشن آدتیہ دھر نے انجام دی جبکہ جیوتی دیشپانڈے اور لوکیش دھر اس کے شریک پروڈیوسرز ہیں۔ اس فلم کا دوسرا حصہ ’’دُھرندھر: روینج‘‘ کے نام سے ۱۹؍ مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز ہوا، جس نے اب تک عالمی باکس آفس پر تقریباً ۱۸۰۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔