Inquilab Logo Happiest Places to Work

آر سی بی کا’سائلنٹ میچ ونر‘ ۳۶؍ سال کی عمر میں گیند سے بہترین مظاہرہ کر رہا ہے

Updated: April 19, 2026, 9:01 PM IST | Bengaluru

آئی پی ایل ۲۰۲۶ءمیں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے اتری رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کی شروعات اس سیزن میں شاندار رہی ہے۔۳۶؍ سالہ تجربہ کار فاسٹ بولر آر سی بی کے لیے پچھلے سیزن کی طرح اس بار بھی ٹرمپ کارڈ ثابت ہو رہا ہے۔ یہ بولر کوئی اور نہیں بلکہ بھونیشور کمار ہیں۔

Bhuvneshwar Kumar.Photo:INN
بھونیشور کمار۔ تصویر:آئی این این

آئی پی ایل ۲۰۲۶ءمیں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے اتری رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کی شروعات اس سیزن میں شاندار رہی ہے۔۳۶؍ سالہ تجربہ کار فاسٹ بولر آر سی بی کے لیے پچھلے سیزن کی طرح اس بار بھی ٹرمپ کارڈ ثابت ہو رہا ہے۔ یہ بولر کوئی اور نہیں بلکہ بھونیشور کمار ہیں۔
آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں بھونیشور کمار نے اپنی شاندار بولنگ سے سب کو کافی متاثر کیا ہے۔ وہ اس سیزن میں کھیلے گئے ۶؍ میچوں میں ۱۰؍ وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ آر سی بی کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے نہ صرف وکٹ حاصل کئے ہیں بلکہ وہ کافی کفایتی بھی رہے ہیں۔ انہوں نے ۳۳ء۸؍ کی اکانومی سے رنز دیے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ۳۶؍ سالہ بھونیشور پاور پلے اور آخری اوورز دونوں میں مسلسل اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ۱۹؍ویں سیزن میں جوش ہیزل ووڈ آر سی بی کی طرف سے کھیلتے ہوئے ابھی اپنی فارم میں نظر نہیں آئے، لیکن بھونیشور کمار کی کامیابی نے ان کی ناکامی کو اب تک بخوبی چھپا رکھا ہے۔ دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں بھونیشور نے پاور پلے میں ہی ۳؍ وکٹ حاصل کی تھیں۔ اگرچہ ان کی عمر بڑھ رہی ہے، لیکن وہ اپنی شاندار بولنگ سے نوجوان بولرز کو سخت ٹکر دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’وہیل آف فارچیون انڈیا‘‘ کا نیا سیزن،اکشے کمار میزبان کی حیثیت سے آئیں گے


آر سی بی کے لیے ہمیشہ سے ہی فاسٹ بولنگ ایک تشویش کا باعث رہی ہے۔ تاہم آئی پی ایل ۲۰۲۵ء میں بھونیشور کمار کے ٹیم سے جڑنے کے بعد آر سی بی کا بولنگ اٹیک متوازن نظر آیا ہے۔ نئی گیند کے ساتھ بھونیشور، جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ مل کر پاور پلے میں بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ جبکہ آخری اوورز میں وہ نہ صرف رنز پر قابو پا رہے ہیں بلکہ اہم مواقع پر وکٹیں بھی حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:میدانِ جنگ تیار، حریف بے قرار! ممبئی انڈینز کی دھاک یا گجرات کا ناقابلِ تسخیر دفاع؟


 آئی پی ایل ۲۰۲۵ء میں بھی بھونیشور نے آر سی بی کو پہلی بار چیمپئن بنانے میں اپنی بولنگ سے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے ۱۴؍ میچوں میں مجموعی طور پر ۱۷؍ وکٹ حاصل کئے تھے۔ ۳۶؍ سالہ بھونیشور پر بڑھتی عمر کا کوئی اثر نظر نہیں آ رہا۔ ان کی فٹنیس بھی شاندار ہے اور بولنگ کے ساتھ ساتھ وہ فیلڈنگ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اگر بھونیشور اسی فارم کے ساتھ پورے آئی پی ایل  ۲۰۲۶ء سیزن میں بولنگ کرتے رہے تو آر سی بی کے لیے ٹائٹل کا دفاع کرنے کا راستہ آسان ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK