Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریئل میڈرڈ نے یووینٹس کو ہرا کر فیفاکلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

Updated: July 03, 2025, 1:10 PM IST | Agency | Miami

گونزالو گارسیا کے دوسرے ہاف میں ہیڈر سے کئے جانے والے گول کی بدولت ریئل میڈرڈفٹبال کلب باوقارٹورنامنٹ کے راؤنڈ ۸؍ میں داخل۔

Real Madrid player Gonzalo Garcia. Photo: INN
ریئل کے کھلاڑی گونزالو گارسیا۔ تصویر: آئی این این

گونزالو گارسیا کے دوسرے ہاف میں ہیڈر سے کئے  جانے والے گول کی بدولت ریئل  میڈرڈفٹبال کلب  نے منگل کی دیر رات کو یووینٹس  پر۰۔۱؍گول  سے کامیابی حاصل کی، جس سے اسپینش ٹیم فیفا کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ریئل میڈرڈفٹبال کلب کو۵۴؍ویں منٹ میں کامیابی ملی، جب ٹرینٹ الیگزینڈر-آرنالڈ نے دائیں جانب سے درست کراس پاس دیا، جس سے گارسیا نے قریبی رینج سے گول کیا۔۲۱؍ سالہ کھلاڑی کے نام اب ۴؍ ٹورنامنٹ میچوں میں ۳؍ گول اور ایک معاونت  ہے۔
 یووینٹس نے اپنی ابتدائی لائن اپ میں ۶؍ تبدیلیاں کی ہیں، جن میں کینان یلدز، فرانسسکو کونسیکاؤ اور رینڈل کولو موانی نے نکولس گونزالیز، ٹیون کوپمائنرس اور دوشان ولہووک کی جگہ لی۔  ریئل  میڈرڈ نے اسٹار فارورڈ کائلیان  ایمباپے کا خیرمقدم کیا، جنہیں گیسٹرواینٹرائٹس کی وجہ سے گروپ اسٹیج سے باہر ہونے کے بعد بطور متبادل نامزد کیا گیا تھا۔میڈرڈ نے گیندپر کنٹرول رکھا، لیکن اٹلی کے فٹبال کلب نے بھی  شاندار مواقع بنائے۔ یلدز نے ایک پاس روکا اور مڈفیلڈ سے آگے بڑھ کر کولو موانی کو گول کرنے کا موقع دیا، لیکن فرنچ  فارورڈ نے اپنی کوشش کو بار کے اوپر اٹھا دیا۔ یلدز نے چند منٹ بعد دوبارہ کوشش کی اورایک ڈیفلیکٹڈ شاٹ کے ساتھ کارنر حاصل کیا۔جوڈ بیلنگھم نے۲۹؍ویں منٹ میں میڈرڈ کے لیے اسکورنگ کا موقع بنایا، لیکن یووینٹس کے گول کیپر مائیکل ڈی گریگوریو نے  الیگزینڈر-آرنالڈ کے کٹ بیک سے انہیں روکنے کے لیے ریفلیکٹ سیو کیا۔ ڈی گریگوریو نے ہاف ٹائم سے عین قبل فیڈریکو والورڈی کو روکنے کے لیے ایک اور قریبی رینج اسٹاپ کے ساتھ اپنی ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔ 

ڈورٹمنڈ فٹبال کلب بھی کوارٹر فائنل میں 
جارجیا کے اٹلانٹا میں واقع مرسڈیز بینز اسٹیڈیم میں بوروشیا  ڈورٹمنڈفٹبال کلب  اور مونٹیر ے  کے درمیان فیفا کلب ورلڈ کپ۲۰۲۵ء کے راؤنڈ آف۱۶؍ کے میچ میں جرمنی کے کلب نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ڈورٹمنڈ کلب نے ایک کے مقابلے ۲؍ گو ل سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ میچ کے  پہلے ہاف میں سرہو گیوراسی نے ۲؍ گول کئے۔ اس میچ میں جرمنی کے فٹبال کلب نے حریف ٹیم کے خلاف اچھی شروعات کی اور یکے بعد دیگرے ۲؍ گول کئے، حالانکہ حریف ٹیم نے بھی برابری کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔ ڈورٹمنڈ کا اگلا مقابلہ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب سے نیویارک میں ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK