کائلیان ایمباپے نے ۲ ؍ اور ونیشیئس جونیئر نے تیسرا گول کیا ۔ ژابی الونسو کی ٹیم نے نئی ٹیم ریئل اوویڈو کو ۰۔۳؍گول سے مات دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے-
EPAPER
Updated: August 25, 2025, 5:49 PM IST | Madrid
کائلیان ایمباپے نے ۲ ؍ اور ونیشیئس جونیئر نے تیسرا گول کیا ۔ ژابی الونسو کی ٹیم نے نئی ٹیم ریئل اوویڈو کو ۰۔۳؍گول سے مات دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے-
ریئل میڈرڈفٹبال کلب نے لیگ میں نئی ٹیم ریئل اوویڈوفٹبال کلب کے خلاف لا لیگا میں۰۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ کائلیان ایمباپے نے دونوں ہاف میں اسکور کیا جبکہ جونیئر نے آخر میں تیسرا گول کرکے میچ پر مہر ثبت کی۔ اوویڈو کے لیے، جو تقریباً ایک چوتھائی صدی کے وقفے کے بعد اسپین کی ٹاپ لیگ میں واپس آئی ہے، اتوار کی دیر رات ۱۵؍ مرتبہ کے یورپی چمپئن کو شکست دینے کا اچھا موقع تھا۔
🤩 @KMbappe 🤩#LaLigaHighlights pic.twitter.com/QenipSPwMT
— Real Madrid C.F. 🇬🇧🇺🇸 (@realmadriden) August 24, 2025
ریئل کے کوچ ژابی الونسونے اوساسونا کے خلاف میڈرڈ کی ۰۔۱؍گول سے جیت کے بعد اپنی ابتدائی لائن اپ میں کچھ قابل ذکر تبدیلیاں کیںجونیئر اور الیگزینڈر آرنالڈٹرینٹ کو باہر نکالا اور راڈریگو اور کلب کے کپتان ڈینی کاروایل کو شامل کیا ۔ لیکن جونیئر نے متبادل کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے ایک گول میں اسسٹ کیا اور ایک گول کیا۔
ریئل میڈرڈفٹبال کلب کے کوچ الونسو نے کہا کہ وہ کھیل سے لطف اندوز ہوئے اور اپنے باصلاحیت اسکواڈ کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم میں۲۰؍ سے زیادہ کھلاڑی ہیں۔ ان سب کو اہم محسوس کرنا ہوگا۔ میں ایسے فیصلے کرتا ہوں جو ٹیم کے لیے اچھے ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ آہستہ آہستہ، ہمیں احساس ہو رہا ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور ہمیں کس چیز پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جذبات اچھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:یوایس اوپن میں نوواک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز
ریئل اوویڈو کے گول کیپرایسکینڈل نے میچ کے بعد اپنی غلطیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہاف میں ہم نے اچھا پرفارم نہیں کیا جیسا کہ ہم نے سوچا تھا۔ آپ کو ان ٹیموں کے خلاف غلطیاں کرنے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جن کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ انہوں نے ناظرین کی تعداد کا ریکارڈ قائم کیا۔