Inquilab Logo

ایل کلاسیکو میں جوڈ کی بدولت ریئل میڈرڈفٹبال کلب کامیاب

Updated: October 30, 2023, 12:01 PM IST | Agency | Barcelona

ریئل میڈرڈ فٹبال کلب نے کیمپ ناؤ میں بارسلونا کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے دی۔ جوڈ نے ۲؍گول کئے

Players of Real Madrid Football Club. Photo: INN
ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

سنیچر کی رات ہونےوالے میچ میں ایل کلاسیکو میچ میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب نے بارسلونا کلب کو اس کے ہی میدان کیمپ ناؤ میں شکست دےدی۔ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کی جانب سے جوڈ بیلنگھم نے ۲؍گول کئے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ 
 بارسلونا فٹبال کلب نے سنیچر کو ایلکائی غندوغان کی مدد سے چھٹے منٹ میں ہی ۰۔۱؍کی برتری حاصل کرلی تھی۔ میچ کے آغاز میں ہی ۰۔۱؍کی برتری حاصل کرنے کے بعد بارسلونا کے حوصلے بلند ہوگئے تھے۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی نئے جوڈ بیلنگھم نے کایا پلٹ دی اور میچ کا رخ ریئل میڈر ڈ کے حق میں کردیا۔ ۶۸؍ویں منٹ میں جوڈ نے پہلا گول کیا۔ میچ کے  انجری ٹائم میں جوڈ نے لوکا ماڈرچ کی مدد سے ٹیم کا دوسرا گول کرکے بارسلونا کی شکست یقینی کردی۔ اس کامیابی سے ریئل کو پورے ۳؍ پوائنٹس ملے۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ لالیگا فٹبال کلب مقابلے کے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر آگیا ہے۔ اس کے ۱۱؍ میچوں میں ۲۸؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔حالانکہ گرونا کے بھی ۲۸؍ پوائنٹس ہیں لیکن گول فرق کی مناسبت سے ریئل میڈرڈ ٹاپ  پوزیشن پر ہے۔ بارسلونا۲۴؍پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK