• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لالیگا کے میچ امریکہ میںکرانے کی رئیل میڈرڈ نے مخالفت کی

Updated: August 14, 2025, 1:22 PM IST | Agency | Madrid

کلب نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اصولوں کے خلاف ہے اور اس سےفٹ بال کی دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہونگے۔

Miami`s Hard Rock Stadium, where a La Liga match could take place. Photo: INN
میامی کا ہارڈ راک اسٹیڈیم جہاں لالیگا کا میچ ہوسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

اسپینش لیگ لالیگا کے میچ امریکہ میںکرائے جانے  پر رئیل میڈرڈ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے فٹ بال کی دنیا پرسنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ولارئیل اور بارسلونا کا میچ ہونے والا ہےاوراگرمیچ کے ہونے کی منظوری دے دی گئی تویہ اس لیگ کا پہلا میچ ہوگا جو امریکہ میں کھیلا جائے گا۔ اس دوران ولا رئیل نے میامی میں میچ کو منظوری ملنے کی صورت میں میچ کا پاس رکھنے والوں کو سفر کیلئے مفت ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ لالیگا میں ۱۷؍و یں راؤنڈ کا میچ ہارڈ راک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ رئیل میڈرڈ انتظامیہ نے اس تعلق سے کہا ہے کہ وہ ۲۰؍ دسمبر کو ہونے وا لا یہ میچ روکنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کا کہنا ہےکہ اس سے مقابلے کی سالمیت اور نتائج بھی متاثر ہوں گے۔ رئیل میڈرڈ کلب کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ’’ایونٹ میں شریک کلبوں سے مشورہ اور انہیں پیشگی مطلع کئے بغیر یہ اقدام کیاجارہا ہے۔ یہ اقدام لیگ کے میچ کلبوں کے متعلقہ شہروں اور گھریلو میدانوں  میں کھیلے جانے کے اصول کے خلاف ہیں۔ اس سے مقابلہ کا توازن بگڑجائے گا اور کلبوں کو غیرضروری فائدہ پہنچے گا جو ایسے کسی (غیر جانبدار) وینو پر میچ کرانے کیلئے درخواست دیں گے۔ اس سے فٹ بال کی دنیا پرسنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK