Inquilab Logo Happiest Places to Work

معروف اداکار پردیپ راوت ۷۴؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Updated: August 05, 2026, 4:32 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اور جنوبی ہندوستانی فلموں کے معروف اداکار پردیپ راوت ، جو عامر خان کی فلموں ’’لگان‘‘ اور’’گجنی‘‘ میں اپنی یادگار اداکاری کے لیے مشہور تھے، وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

Pradeep Rawat.Photo:INN
پردیپ راوت۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اور جنوبی ہندوستانی فلموں کے معروف اداکار پردیپ راوت ، جو  عامر خان کی فلموں ’’لگان‘‘ اور’’گجنی‘‘ میں اپنی یادگار اداکاری کے لیے مشہور تھے، منگل کے روز ۷۴؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ پردیپ راوت کو ابتدا میں ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا تاہم تقریباً دس روز قبل انہیں مزید علاج کے لیے بھیونڈی کے ایک کینسر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج انہوں نے آخری سانس لی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Yashpal Sharma (@iyashpalsharma)

 

یہ بھی پڑھئے:یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کا نمایاں ہائی پرفارمنس سینٹر آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ کیسے بنا؟


پردیپ راوت نے تین دہائیوں سے زائد طویل فنی سفر میں ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے ۱۹۸۵ء میں فلم ’’میری جنگ‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ ٹی وی کے مقبول ڈرامے ’’مہابھارت‘‘ میں اشوتھاما کے کردار نے انہیں گھر گھر پہچان دلائی۔ان کے کریئر کا سب سے یادگار کردار ۲۰۰۵ء کی تمل فلم ’’گجنی ‘‘ میں ایک بے رحم ویلن کا تھا، جسے انہوں نے ۲۰۰۸ء کی ہندی ری میک میں بھی نبھایا۔ اس فلم میں ان کے مدمقابل عامر خان تھے۔ اس سے قبل وہ ۲۰۰۱ء کی سپر ہٹ فلم’’لگان‘‘ میں بھی عامر خان کے ساتھ کام کر چکے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:نکھیتا گاندھی آئی ایف ایف ایم ۲۰۲۶ء میں پرفارم کریں گی


پردیپ راوت نے ’’سرفروش‘‘، ’’ دی ہیرو: لو اسٹوری آف اے اسپائی‘‘، ’’اسٹالن‘‘، ’’ویرم‘‘، ’’وَن  نینوکادینے ،’’لوکیام‘‘، ’’نینو سائلجا‘‘، ’’سررائنوڈو‘‘، ’’نینے راجو نینے منتری‘‘، ’’آیرا تھیل ایروور‘‘، ’’مارکیٹ راجا ایم بی بی ایس‘‘ اور ’’ مس میچ‘‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے انتقال پر فلمی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔’’لگان‘‘ میں ان کے ساتھی اداکاریشپال شرما نے انسٹاگرام پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ پردیپ راوت اپنے پیچھے اہلیہ  کلیانی اور اکلوتے بیٹے  وکرمادتیہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال سے ہندوستانی فلم انڈسٹری ایک باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار سے محروم ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK