پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے فیصلے سے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے بڑا بیان دے دیا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دیں۔
EPAPER
Updated: August 19, 2025, 6:42 PM IST | Karachi
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے فیصلے سے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے بڑا بیان دے دیا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دیں۔
پاکستان کرکٹ اس وقت بری حالت میں ہے۔ گزشتہ چندبرسوں سے ٹیم کی کارکردگی میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ ایک طرف پاکستان کو مسلسل شکست کا سامنا ہے تو دوسری جانب پی سی بی نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اور رضوان کو ایشیا کپ۲۰۲۵ء کی ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ پی سی بی کے اس فیصلے کے بعد سابق پاکستانی کرکٹر نے دونوں کھلاڑیوں کے بارے میں بڑا بیان دے دیا ہے۔
بابر اور رضوان کو کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ
پی سی بی کے فیصلے سے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے بڑا بیان دے دیا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دینا چاہیے۔ تنویر احمد کے مطابق اگر ان کے لیے ’احترام سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے‘ تو دونوں کھلاڑیوں کو وراٹ کوہلی کی طرح بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے پر غور کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیئے:ایشیاکپ: شبھمن گل نائب کپتان، جیسوال اورایّر کو جگہ نہیں ملی
پاکستانی سابق کرکٹرس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے اسکواڈ سے باہرہونے کے بعد پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے براہ راست بابر اعظم اور محمد رضوان کو نشانہ بنایا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر حفیظ کا کہنا تھا کہ ان دونوں کو پاکستان کے ’اہم کھلاڑی‘ کہنا غلط ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ `بابر اعظم اور محمد رضوان اس وقت پاکستان کرکٹ کے اہم کھلاڑی نہیں ہیں، اصل اہم کھلاڑی وہ ہیں جو پاکستان کے لیے میچ جیت سکتے ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سے ۲؍برس میں سلمان علی آغا، صائم ایوب اور حسن نواز جیسے کھلاڑی مسلسل اچھا کھیل رہے ہیں اور ٹیم کو میچ جتا رہے ہیں۔ حفیظ نے سوال اٹھایا کہ ہم ان کھلاڑیوں کے بارے میں بات چیت کیوں نہیں کر رہے، یہ موجودہ وقت کے میچ ونر ہیں۔ حفیظ کا خیال ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان اب پہلے جیسا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔