Inquilab Logo Happiest Places to Work

رشبھ پنت ٹیسٹ درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر

Updated: July 03, 2025, 1:04 PM IST | Agency | Dubai

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ۲؍ سنچریاں بنانے کا صلہ ملا۔ پنت کے اب کل۸۰۱؍ رینکنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔

Rishabh Pant. Photo: INN
رشبھ پنت۔ تصویر: آئی این این

 دبئی(ایجنسی): ہیڈنگلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے رشبھ پنت ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پنت نے اس ٹیسٹ میں۱۳۴؍ اور۱۱۸؍ رن کی اننگز کھیلی تھی، جس سے رینکنگ میں انہیں ایک درجے کا فائدہ ہوا  تاہم یہ ان کے کریئر کی بہترین رینکنگ نہیں ہے۔ انہوں نے۲۰۲۲ء میں ٹیسٹ رینکنگ میں پانچواں مقام حاصل کیا تھا۔
 پنت کے اب کل۸۰۱؍ رینکنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں، جو ان کے کریئر کے بہترین رینکنگ پوائنٹس  ہیں تاہم وہ اب بھی نمبر ون ٹیسٹ بلے باز جو روٹ سے۸۸؍ پوائنٹس پیچھے ہیں۔ روٹ نے ہیڈنگلے میں پہلی اننگز میں۲۸؍ اور دوسری اننگز میں ناٹ آؤٹ ۵۳؍ رن بنائے تھے۔ پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے انگلینڈ کے  سلامی بلے باز ڈکٹ اپنے کریئر کے بہترین۷۸۷؍ رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ ۸؍ویں مقام پر برقرار ہیں۔
 آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف باربڈوس ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنا کر ۳؍ درجوں کی چھلانگ لگائی اور وہ اب ٹاپ ۱۰؍ میں شامل ہو گئے ہیں۔ ہیڈ نے پہلی اننگز میں۵۹؍ اور دوسری اننگز میں ۶۱؍ رن  بنا کر آسٹریلیا کو فتح دلائی تھی۔
 ہیڈنگلے میں ۵؍ وکٹ لے کر جسپریت  بمراہ بولرس کی رینکنگ میں نمبر ون پر برقرار ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے باربڈوس ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں۴۳؍ رن دے کر۵؍ وکٹ  حاصل کئے تھے۔ وہ ایک درجہ ترقی پا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے پہلی اننگز میں۶۰؍رن دے کر۵؍ وکٹ  لئے تھے۔ وہ ایک درجہ  کے فائدے کے ساتھ ۹؍ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
 آل راؤنڈرس کی ٹیسٹ رینکنگ میں رویندر جڈیجا سرفہرست ہیں۔ وہیں جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر اور کوربن بوش نے زمبابوے کے خلاف بلاوایو ٹیسٹ میں گیند اور بیٹ دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آل راؤنڈرس کی رینکنگ کے ٹاپ۲۰؍ میں جگہ بنا لی ہے۔ 

گل اور جیسوال کی نصف سنچری 
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ۵؍ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ برمنگھم کے ایجبسٹن میںبدھ سے شروع ہوا۔ کاپی پرنٹ میں جانے تک ہندوستان کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۶۴؍ویں اوور میں ۵؍وکٹ کے نقصان پر ۲۲۳؍رن بنالئے  تھے۔ ٹیسٹ کے پہلے دن بدھ کو پہلی اننگز میں شبھمن گل ۶۶؍رن اور رویندر جڈیجا ۴؍ رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ ان سے پہلے اوپنر یشسوی جیسوال نے ۱۰۷؍ گیندوں پر ۸۷؍ رن کا تعاون کیا۔ وہ سنچری بنانے سے محروم رہے۔ راہل ۲؍رن، کرون نائر ۳۱، رشبھ پنت ۲۵؍ اور نتیش کمار ریڈی ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔  

کپتان گل نے وضاحت پیش کی 
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ۵؍ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ برمنگھم کے ایجبسٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے اپنے پلیئنگ ۱۱؍میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ جسپریت بمراہ ہندوستانی ٹیم میں نظر نہیں آئے جس کی توقع کم تھی۔ ساتھ ہی کلدیپ یادو کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جو کہ حیران کن تھا۔گل نے کہاکہ  `اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے۔ اگر وکٹ میں کچھ ہے تو وہ پہلے دن ہے۔ ٹیم میں ۳؍ تبدیلیاں کی گئیں ۔ بمراہ ٹیم میں نہیں ہیں۔  `صرف  بمراہ کے کام کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے، انہیں پلیئنگ۱۱؍ میں منتخب نہیں کیا گیا۔ ہمیں اچھا بریک ملا اور یہ ہمارے لیے ایک اہم میچ ہے۔

بمراہ کو آرام دینے پر شاستری حیران 
ٹیم انڈیا کے سابق ہیڈ کوچ اور کرکٹر روی شاستری نے ایجبسٹن  میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں عالمی نمبر ایک تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو آرام دینے کے ہندوستان کے فیصلے پر حیرت اور عدم اطمینان کا اظہار کیا۔  ہندوستان کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ اور کپتان شبھمب گل نے بمراہ کے ’دستیاب‘ کا اعلان کیا لیکن انکشاف کیا کہ یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ آیا وہ مقابلے میں حصہ لیں گے یا نہیں۔  روی شاستری نے کہا کہ `آپ کے پاس دنیا کا بہترین تیز گیند باز ہے اور آپ اسے ۷؍ دن آرام کے بعد باہر بٹھاتے ہیں۔ اس پر یقین کرنا بہت مشکل ہے اور میں اس سے اتفاق نہیں کر سکتا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK