Inquilab Logo Happiest Places to Work

رشبھ پنت ٹیسٹ سیریز سے باہر، جگدیسن ٹیم میں شامل

Updated: July 29, 2025, 1:23 PM IST | Agency | Manchester

اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ تمل ناڈو کے وکٹ کیپر بلے باز این جگدیسن کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Rishabh Pant. Photo: INN
رشبھ پنت۔ تصویر: آئی این این

اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ تمل ناڈو کے وکٹ کیپر بلے باز این جگدیسن کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے زخمی پنت کے پانچویں ٹیسٹ میں کھیلنے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا ’’رشبھ پہلے ہی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔‘‘ انہوں نے پنت کے بے مثال صبر اور جذبے کی تعریف بھی کی اور اپنے ناقابل فراموش لمحے کو یاد کیا جب پنت نے پیر میں فریکچر کے باوجود بلے بازی کی تھی۔
 انہوں نے کہا کہ’’ پنت نے ٹیم اور ملک کے لیے جو کیا ہے، اس کے بارے میں نسلیں اس پر بات کریں گی۔ بہت کم لوگوں نے ٹوٹے ہوئے پیر کے ساتھ  بلے بازی کی ہے۔ ان کی جتنی  تعریف کی جائے وہ ان کی  ہمت کے ساتھ  انصاف نہیں کرپائے گی۔ جگدیسن ۵؍ویں ٹیسٹ میچ سے قبل منگل کو لندن پہنچیں گے اور ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ جگدیسن ایک طویل عرصے سے انڈیا اے سیٹ اپ کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے رنجی ٹرافی کے لگاتار دو سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ۲۴۔۲۰۲۳ء میں انہوں نے ۱۳؍ اننگز میں ۷۴ء۱۸؍ کے  اوسط سے ۸۱۶؍ رن بنائے جبکہ اگلے سیزن یعنی۲۵۔۲۰۲۴ء میں جگدیسن نے ۵۶ء۱۶؍ کے اوسط سے۶۷۴؍رن بنائے جس میں دو سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔جگدیسن کا ۲۰۱۶ء میں فرسٹ کلاس آغاز کرنے کے بعد سے ایک شاندار ڈومیسٹک ریکارڈ ہے،  انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں۷۹؍ اننگز میں۴۷ء۵۰؍ کے اوسط سے۱۰؍ سنچریوں اور۱۴؍ نصف سنچریوں کی مدد سے۳۳۷۳؍ رن بنائے ہیں، جن میں چنڈی گڑھ کے خلاف۳۲۱؍ رن کی اننگز بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK