Inquilab Logo Happiest Places to Work

رشبھ پنت نے بی سی اے میں داخلے کیلئے کرناٹک کی طالبہ کی فیس بھردی

Updated: August 07, 2025, 12:52 PM IST | Agency | Bengaluru

بلاگی تعلقہ کے ربکوی گاؤں کی جیوتی کنبور مٹھ نےمختلف واسطوںسے رشبھ پنت سے رابطہ کیاجس کے بعد پنت نے فوراً  اس کے کھاتے میں۴۰؍ہزار منتقل کردئیے۔

Jyoti Kanburamath prayed for Rishabh Pant`s good health after this help. Photo: INN
رشبھ پنت کی اس مدد پر جیوتی کنبورمٹھ نے ان کی بہتر صحت کیلئے دعا کی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی کرکٹر رشبھ پنت نے کرناٹک کے باگل کوٹ ضلع  سے تعلق رکھنے والی مالی  مشکلات سے دوچار ایک  طالبہ کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد کی ہے۔وکٹ کیپر بلے باز کے اس شاندار کام کی بڑے پیمانے پر ستائش کی جا رہی ہے ۔ بلاگی تعلقہ کے ربکوی گاؤں کی جیوتی کنبور مٹھ نے اپنے پری یونیورسٹی کورس (پی یو سی) میں ۸۵؍فیصد نمبر حاصل کیے تھے اور اس نے بیچلر آف کمپیوٹر ایپلی کیشنز (بی سی اے) کورس میں داخلہ لیا تھا۔ تاہم، مالی مجبوریوں کے سبب اس کا خانداس کی  کالج کی فیس ادا کرنے سے قاصر تھا۔
 مالی مدد حاصل کرنے کی کوشش میں، جیوتی کے اہل خانہ نے انیل نامی ایک مقامی خیر خواہ سے رابطہ کیاجس نے پھر لڑکی کے خاندان سے رابطہ کیا۔ یہ اپیل بالآخر رشبھ پنت تک پہنچی جنہوں نے فوری طور پر کالج کو۴۰؍  ہزار روپے ٹرانسفر کر دیے جس سے جیوتی کے داخلے کی راہ ہموار ہوگئی۔
 پنت کو لکھے گئے شکریہ کے خط میں جیوتی نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ طالبہ نے لکھا ’’میں بی سی اےکرنا چاہتی تھی لیکن مالی مجبوریوں کی وجہ سے، میرے والدین نے ہمارے گاؤں کے انیل سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا کوئی اسکالر شپ یا مالی مدد دستیاب ہے؟ انیل نے پھر اپنے دوست اکشے سے رابطہ کیا جو بنگلور میں رہتا ہے۔ اکشے نے ہندوستانی کرکٹر رشبھ پنت کو میری صورتحال سے واقف کرایا۔‘‘
 اس نے مزیدلکھا کہ’’رشبھ پنت  نے ۴۰؍  ہزار روپے ٹرانسفر کیے تاکہ میں بی سی اےکر سکوں۔ میں رشبھ پنت کی کافی شکر گزار ہوں اور ایشور سے پرارتھنا کرتی  ہوں کہ وہ انہیں اچھی صحت عطا کرے۔ میں انیل انا اور اکشے نائک سر کی بھی  مشکور ہوں۔ میں ان کی مدد کبھی نہیں بھولوں گی۔‘‘کالج انتظامیہ نے پنت کو ان کی بروقت مددکے لیے ایک تعریفی خط ارسال کیا۔ واضح رہےکہ ۲۷؍سالہ رشبھ پنت کو حال ہی میں ہندوستانی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK