Inquilab Logo

روہن بوپنا- رتوجا بھوسلے کا گولڈ میڈل پر قبضہ

Updated: October 01, 2023, 12:30 PM IST | Agency | Hangzhou

ایشین گیمز کے مکسڈڈبلز کے فائنل میں ہندوستان نے چائنیز تائپےکی جوڑی کو ہرادیا۔

Rohan Bopanna and Ratuja Bhosle Capture The Gold Medal.Photo. INN
روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے کا گولڈ میڈل پر قبضہ ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کے روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے نے ایشیائی کھیلوں میں ٹینس مکسڈ ڈبلز ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ ہندوستانی جوڑی نے سنیچر کو چائنیز تائپے کے سونگ ہاؤ ہوانگ اور این شو لیانگ کو ۲۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دے کر ہندوستان کے لئے طلائی تمغہ جیتا۔ بوپنا اور بھوسلے نے چینی تائپے کی جوڑی کو شکست دینے میں ایک گھنٹہ۱۴؍ منٹ کا وقت لیا۔ ایشین گیمز میں بوپنا کا یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل ایشیائی کھیلوں میں روہن بوپنا، اپنا پہلا ٹینس فائنل کھیل رہے تھے، جکارتہ ۲۰۱۸ء میں مردوں کے ڈبلز کا طلائی تمغہ جیتا تھا۔ تاہم ہانگزو میں روہن بوپنا اور ان کے مردوں کے ڈبلز پارٹنر یوکی بھامبری راؤنڈ آف۱۶؍ سے آگے نہیں بڑھ سکے۔
 یادرہے کہ ہندوستان کی مخلوط جوڑی کو ایشین گیمز ۲۰۲۳ء ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں بائی ملا۔ دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے ازبکستان کی اکگل امان مرادووا میکسم شن کو ۴۔۶،۲۔۶؍سے شکست دی، اس سے قبل راؤنڈ آف ۱۶؍ میں ایانو شمیزو-شنجی ہازاوا کو۳۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔
روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے نے ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں قزاخستان کے زیبیک کولمبائیوا-گریگوری لوماکن کی جوڑی کو۵۔۷، ۳۔۶؍ سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی کی جہاں انہوں نے چینی تائپے کے ہاؤ چنگ چان اور یو سیو کو شکست دی تھی۔ ایس یو کو۱۔۶، ۳۔۶؍سے شکست دی اور فائنل میں پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK