• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روہت، کوہلی، اشون اور بمراہ کی دلیپ ٹرافی میں عدم شرکت

Updated: August 12, 2024, 10:17 PM IST | New Delhi

شبھمن گل، یشسوی جیسوال، سرفراز خان، سوریہ کمار یادو اور رجت پاٹیدار بھی اس ۴؍ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے

Rohit Sharma and Gautam Gambhir. Photo:PTI
روہت شرما اور گوتم گمبھیر ۔(تصویر:آئی این این)

 روہت شرما، وراٹ کوہلی، آر اشون اور جسپریت بمراہ۵؍ ستمبر سے شروع ہونے والی دلیپ ٹرافی میں نہیں کھیلیں گے۔ اس ماہ کے آخر میں اس ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
 کے ایل راہل اور رشبھ پنت بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ شبھمن گل، یشسوی جیسوال، سرفراز خان، سوریہ کمار یادو اور رجت پاٹیدار بھی اس ۴؍ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔ دلیپ ٹرافی میں انڈیا اے، انڈیا بی، انڈیا سی اور انڈیا ڈی کے نام سے ۴؍ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
 انجری سے صحت یاب ہونے والے محمد سمیع کے بھی اس ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔ لیکن اس سے پہلے ان سے اپنی فٹنیس ثابت کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔ وہ اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) بنگلورو میں ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔
 اس ٹورنامنٹ کے دو میچ۵؍ ستمبر کو کھیلے جائیں گے جس میں ایک میچ اننت پور سے بنگلورو منتقل کیا جا سکتا ہے۔ کرناٹک کرکٹ اسوسی ایشن نے غیر سرکاری طور پر ان میچوں کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔  اس بار دلیپ ٹرافی کا ڈھانچہ سابق کوچ راہل دراوڑ، این سی اے کے سربراہ وی وی ایس لکشمن، چیف سلیکٹر اجیت آگرکر اور بی سی سی آئی کے جنرل منیجر  ابھے  کروولا پر مشتمل کمیٹی کے مشورے پر تبدیل کیا گیا ہے۔۴؍ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں اب ہر ٹیم کو راؤنڈ رابن کی بنیاد پر ۳؍ میچ کھیلنے ہیں۔ پوائنٹس کی بنیاد پر ٹاپ ٹیم کو فاتح قرار دیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کو اگلے ۵؍ مہینوں میں۱۰؍ ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں، اس لئے سینئر کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ سے آرام دیا جائے گا۔ اس سیزن میں ہندوستان بنگلہ دیش کے ساتھ پہلا ٹیسٹ ۱۹؍ ستمبر کو چنئی میں کھیلے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK