Updated: April 15, 2026, 2:58 PM IST
| Mumbai
ممبئی انڈینس نے منگل کی شام طویل پریکٹس سیشن کیا، جس میں روہت شرما کی غیر موجودگی واضح طور پر محسوس کی گئی۔ وہ اسٹیڈیم نہیں گئے، جس کے باعث ان کی فٹنس اور جمعرات کو پنجاب کنگز کے خلاف ہونے والے آئندہ میچ میں ان کی شرکت کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
ممبئی انڈینس نے منگل کی شام طویل پریکٹس سیشن کیا، جس میں روہت شرما کی غیر موجودگی واضح طور پر محسوس کی گئی۔ وہ اسٹیڈیم نہیں گئے، جس کے باعث ان کی فٹنس اور جمعرات کو پنجاب کنگز کے خلاف ہونے والے آئندہ میچ میں ان کی شرکت کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا، روہت ہیمسٹرنگ انجری سے جوجھ رہے ہیں۔
درحقیقت ہیمسٹرنگ کی کوئی بھی چوٹ سنجیدہ ہو سکتی ہے، لیکن اطلاعات کے مطابق اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا کہ چوٹ اتنی سنگین ہے کہ روہت کو کئی آئی پی ایل میچز سے باہر رہنا پڑے۔ روہت پیر کو روائل چینلجرز بنگلورو کے خلاف ممبئی انڈینز کے میچ کے چھٹے اوور میں ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے، انہوں نے۱۳؍ گیندوں پر ۱۹؍ رنز بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:۲۰۲۷ء میں ’’فورس ۳‘‘ریلیز ہوگی، جان کے ساتھ ہرش وردھن بھی ہو ں گے
روہت کا اسکین بھی کیا گیا، جس کے بارے میں ۱۳؍ اپریل کو رپورٹ سامنے آئی تھی، اور اس میں کسی بڑی چوٹ کے شواہد نہیں ملے۔ یہ خبر ممبئی انڈینز مینجمنٹ کے لیے یقیناً راحت کا باعث ہوگی۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ایم آئی جمعرات کے میچ میں روہت کو کھلا کر کوئی خطرہ مول لے گا یا نہیں۔ ممکن ہے کہ ٹیم مینجمنٹ، ان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے چوٹ کو بڑھنے سے بچانے کے لیے احتیاط برتے۔ تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ آخری فیصلہ خود روہت پر چھوڑ دیا جائے، کیونکہ ان کے تجربے کی بنیاد پر وہ اس اہم فیصلے کے لیے سب سے موزوں ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:اسلام مخاچیف اٹلی کے سفر کے دوران لوٹ لیے گئے، نایاب تحفہ واپس کرنے کی اپیل
ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ول جیکس جلد ہی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں، اگر وہ پہلے سے شامل نہیں ہو چکے۔ کچھ اشارے تھے کہ انگلش آل راؤنڈر منگل کو ٹیم کے ساتھ جڑ جائیں گے، لیکن اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ جیکس کی آمد سے ممبئی انڈینز کے مڈل آرڈر اور اسپن بولنگ دونوں کو تقویت ملے گی-یہ وہ شعبہ ہے جہاں ٹیم اس سیزن میں کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے۔