• Sun, 22 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رونالڈو کے ۲؍گول، سعودی پرولیگ میں النصر سرفہرست

Updated: February 22, 2026, 3:04 PM IST | Riyadh

سعودی پرو لیگ میں اب جبکہ صرف ۱۲؍ میچز باقی رہ گئے ہیں، النصر نےالحزم کے خلاف ۰۔۴؍کی یکطرفہ جیت اور الہلال سے ڈرا ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔ النصر اب ۵۵؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

Ronaldo.Photo:INN
رونالڈو۔تصویر:آئی این این

سعودی پرو لیگ میں اب جبکہ صرف ۱۲؍ میچز باقی رہ گئے ہیں، النصر نےالحزم کے خلاف ۰۔۴؍کی یکطرفہ جیت اور الہلال سے ڈرا ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔ النصر اب ۵۵؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ الہلال ۵۴؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
الاول پارک میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کیوں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ رونالڈو نے میچ میں دو خوبصورت گول اسکور کیے، جس کے ساتھ ہی لیگ میں ان کے گولز کی تعداد ۲۰؍ ہو گئی ہے۔فرانسیسی اسٹار کنگسلے کومن نے نہ صرف رونالڈو کو پہلا گول کرنے میں مدد دی بلکہ خود بھی ایک زوردار گول اسکور کیا۔

میچ کا چوتھا اور یادگار گول اینجلو نے کیا، جنہوں نے ہاف وے لائن سے اکیلے دوڑتے ہوئے چار  کنگڈم ایرینا میں ہونے والا سعودی کلاسیکو  ڈرامائی موڑ سے بھرپور رہا۔ الہلال نے پانچویں منٹ میں میلکم کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی۔آٹھویں منٹ میں الاتحاد کے حسن کدیش کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے بعد الاتحاد کو۸۰؍ منٹ سے زائد وقت ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔اس کمی کے باوجود حسام عوار نے۵۳؍ ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے گول کر کے مقابلہ ۱۔۱؍ سے برابر کر دیا۔الاتحاد کے گول کیپر پریڈراگ راجکووچ نے ۹؍ شاندار بچاؤ کر کے اپنی ٹیم کو شکست سے بچایا۔ بجلی کے تعطل کے باعث یہ میچ۱۹؍ منٹ تک رکا رہا، جس کے بعد الیگزینڈر لاکازیٹ نے ۸۸؍ ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے نیوم کو ۰۔۱؍ سے جیت دلا دی۔

یہ بھی پڑھئےَ:عالیہ بھٹ ۲۰۲۶ء بافٹا ایوارڈز میں بطور پریزینٹر شامل

ہندوستانی فوج  کی ٹیم چیمپئن شپ کے اعزاز کے دفاع  پر نظر
برف سے ڈھکی ڈھلوانوں پر شروع ہونے والے کھیلوں میں اس بار ہندوستانی آرمی محض شرکت نہیں بلکہ اپنی برتری ثابت کرنے کے عزم کے ساتھ شریک ہو رہی ہے۔ حکومت ہند کی فلیگ شپ اسکیم `کھیلو انڈیا  کے تحت ۲۰۲۰ء میں شروع ہونے والے ان سرمائی کھیلوں کا مقصد ملک میں برفانی کھیلوں کو فروغ دینا تھا۔ چند ہی برسوں میں ان مقابلوں نے ہمالیائی خطے میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:روہت پوار کا وزیر برائے ہوا بازی کو ہٹانے کا مطالبہ

ابتدائی تین ایڈیشنز (۲۰۲۰ء، ۲۰۲۱ء اور ۲۰۲۳ء)  کی میزبانی جموں و کشمیر نے کی اور مجموعی چیمپئن بھی رہا۔ تاہم ۲۰۲۴ءمیں منظر نامہ بدلا جب  ہندوستانی فوج نے ۱۰؍ طلائی، ۵؍ نقرئی اور ۶؍کانسہ  کے تمغے جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سبقت حاصل کی۔ ۲۰۲۵ء کے پانچویں ایڈیشن تک فوج ایک مضبوط دعوے دار سے بینچ مارک  بن چکی تھی، جس نے سات طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر۱۸؍ میڈلز اپنے نام کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چھٹے ایڈیشن کا پہلا مرحلہ ۲۰؍ جنوری کو لیہہ، لداخ میں شروع ہوا جہاں آئس ہاکی اور آئس اسکیٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے، جبکہ پہلی بار فگر اسکیٹنگ کو بھی شامل کیا گیا۔ سنسنی خیز فائنل میں فوج نے چندی گڑھ کو ۲۔۳؍گول سے شکست دے کر مردوں کا آئس ہاکی ٹائٹل برقرار رکھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK