رونالڈو اب المیریا میں ۲۵؍ فیصد حصص کے مالک ہیں، جبکہ کلب کی اکثریتی ملکیت سعودی گروپ ایس ایم سی کے پاس ہے۔ یہ کلب آخری بار ۲۰۲۴ءمیں لا لیگا میں کھیلا تھا اور اس وقت اسپین کی دوسری ڈویژن لیگ سگونڈا میں تیسرے نمبر پر ہے۔
EPAPER
Updated: February 27, 2026, 10:07 PM IST | Riyadh
رونالڈو اب المیریا میں ۲۵؍ فیصد حصص کے مالک ہیں، جبکہ کلب کی اکثریتی ملکیت سعودی گروپ ایس ایم سی کے پاس ہے۔ یہ کلب آخری بار ۲۰۲۴ءمیں لا لیگا میں کھیلا تھا اور اس وقت اسپین کی دوسری ڈویژن لیگ سگونڈا میں تیسرے نمبر پر ہے۔
پرتگالی اسٹار اور مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب صرف ایک فٹبالر نہیں رہے بلکہ فٹبال کلب کے مالک بھی بن گئے ہیں۔ رونالڈو نے اپنی کمپنی سی آر ۷؍ اسپورٹس انویسٹمنٹس کے ذریعے جاری بیان میں اسپین کے سیکنڈ ڈویژن کلب المیریا کے حصص خریدنے کا اعلان کیا۔ وہ اب المیریا میں ۲۵؍ فیصد حصص کے مالک ہیں جبکہ کلب سعودی گروپ ایس ایم سی کی ملکیت ہے۔ کلب، جو آخری بار ۲۰۲۴ء میں لا لیگا میں نظر آیا تھا، اس وقت سگونڈا میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سگونڈا میں سرفہرست دو ٹیمیں اگلے سیزن میں لا لیگا میں ترقی حاصل کرتی ہیں۔
رونالڈو فٹبال کلب کے مالک بن گئے
معاہدے کے حوالے سے رونالڈو کی کمپنی کے بیان میں کہا گیا کہ ’’ یو ڈی المیریا میں یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری پیشہ ورانہ فٹبال کلب کی ملکیت کے لیے رونالڈو کے طویل مدتی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ فٹبال میں مثبت کردار ادا کرنا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے۔ میں قیادت کی ٹیم کے ساتھ مل کر کلب کی ترقی کے اگلے مرحلے میں تعاون کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:جموں اور کشمیر کا پہلی بار رنجی چیمپئن بننا طے
الیمیرا کے صدر محمد الخریجی نے بھی اس معاہدے پر بات کرتے ہوئے مستقبل میں رونالڈو کے کردار کے بارے میں کہاکہ وہ میدان میں بہترین کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ہسپانوی لیگز کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم کیا تعمیر کر رہے ہیں اور اس میں کتنی صلاحیت موجود ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اہان پانڈے میں ہے اولڈاسکول رومانوی ہیرو جیسی دیانتداری ہے: علی عباس ظفر
لا لیگا میں رونالڈو
یہ عظیم فٹبالر، جو اس وقت سعودی پرو لیگ میں النصر کے لیے کھیل رہے ہیں، نے لا لیگا کے معروف کلب ریئل میڈرڈ کے ساتھ نو سال گزارے، جہاں انہوں نے دو لیگ ٹائٹل اور چار چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتے۔ ریئل میڈرڈ کے ساتھ ان کا بہترین سیزن۱۵۔۲۰۱۴ء تھا، جب انہوں نے۳۵؍ میچز میں ۴۸؍ گول اسکور کیے۔ وہ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے ساتھ چھ سیزن گزارنے کے بعد لا لیگا میں شامل ہوئے تھے، اور اسپین میں قیام کے بعد اٹلی کی سیری اے میں یووینٹس سے منسلک ہوئے۔