فٹ بال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو ایک ہی ہفتے میں دوسری بار بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے سعودی کلب النصر کو اے ایف سی چیمپئنز لیگ ٹو کے فائنل میں جاپان کے کلب گامبا اوساکا نے ۰۔۱؍گول سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: May 17, 2026, 9:02 PM IST | Riyadh
فٹ بال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو ایک ہی ہفتے میں دوسری بار بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے سعودی کلب النصر کو اے ایف سی چیمپئنز لیگ ٹو کے فائنل میں جاپان کے کلب گامبا اوساکا نے ۰۔۱؍گول سے شکست دے دی۔
فٹ بال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو ایک ہی ہفتے میں دوسری بار بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے سعودی کلب النصر کو اے ایف سی چیمپئنز لیگ ٹو کے فائنل میں جاپان کے کلب گامبا اوساکا نے ۰۔۱؍گول سے شکست دے دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی رونالڈو کا ۲۰۲۳ء میں النصر جوائن کرنے کے بعد پہلا بڑا ٹائٹل جیتنے کا انتظار مزید طویل ہو گیا ہے۔
کنگ سعود یونیورسٹی اسٹیڈیم میں ۲۶؍ہزار تماشائیوں کے سامنے کھیلے گئے اس فائنل میں النصر کو جیت کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔ تاہم، کھیل کے ۲۹؍ ویں منٹ میں گامبا اوساکا کے فارورڈ ڈینس ہمت نے عصام جبالی کے تھرو بال پر گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، جو آخر تک برقرار رہی۔ النصر نے دوسرے ہاف میں گول کرنے کی بھرپور کوششیں کیں لیکن جاپانی کلب کا دفاع ناقابلِ تسخیر رہا۔
Full time. pic.twitter.com/0P8A0oggpl
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) May 16, 2026
رونالڈو کے لیے یہ ہفتہ جذباتی طور پر کافی مشکل ثابت ہوا ہے۔ چار دن قبل النصر کے گول کیپر بینٹو کے انجری ٹائم میں ایک عجیب و غریب اون گول کی وجہ سے الہلال کے خلاف میچ ۱۔۱؍سے برابر ہو گیا تھا۔ اگر النصر وہ میچ جیت جاتا تو رونالڈو اپنے پہلے سعودی لیگ ٹائٹل کا جشن منا چکے ہوتے۔رونالڈو نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے۵ء۱۰۷؍ ملین فالوورز کے لیے پیغام لکھا تھا کہ ’’خواب اب قریب ہے، ہمیں بس ایک اور قدم اٹھانا ہے!‘‘
اگرچہ ایشیائی ٹائٹل ہاتھ سے نکل گیا ہے، لیکن النصر اب بھی سعودی پرو لیگ جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔ النصر اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر الہلال سے۲؍ پوائنٹس آگے ہے اور اس کا آخری میچ جمعرات کو ضمک کے خلاف ہوگا۔ اگر النصر یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ سعودی لیگ کا چیمپئن بن جائے گا۔اسی رات الہلال اپنا آخری میچ الفیحہ کے خلاف کھیلے گا، جس سے لیگ کے فاتح کا حتمی فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:خاتون کی حاضر دماغی، گھر میں گھس آئے تیندوے سے بیٹے کو بچایا
لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو تاریخی ریکارڈ قائم کرنے کے قریب
فٹ بال کی تاریخ کے دو عظیم ترین ستارے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم کرنے کے قریب ہیں، کیونکہ دونوں کھلاڑی۲۰۲۶ء کے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تیار ہیں، جو ان کے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کانز فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ نے اپنے دلکش انداز میں سبھی کو متاثر کیا
اگر دونوں کھلاڑی میدان میں اترتے ہیں تو وہ۲۰۰۶ء، ۲۰۱۰ء، ۲۰۱۴، ۲۰۲۲ء اور ۲۰۲۶ء ۶؍مختلف ورلڈ کپ کھیلنے والے دنیا کے پہلے فٹبالرز بن جائیں گے، شائقین اسے دونوں اسٹارز کا لاسٹ ڈانس قرار دے رہے ہیں۔ لیونل میسی نے ۲۰۲۲ء کے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ اس وقت بھی اپنی قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں،وہ اب تک ورلڈ کپ میں ۲۶؍ میچز اور۱۳؍ گول کر چکے ہیں جبکہ انٹر میامی کے لیے بھی شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ دوسری جانب رونالڈو پرتگال کے لیے اب بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنے کیریئر کے آخری عالمی ایونٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔ وہ ورلڈ کپ تاریخ کے سب سے زیادہ بین الاقوامی میچز کھیلنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ رونالڈو نے عندیہ دیا ہے کہ ۲۰۲۶ء کا ورلڈ کپ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری بڑا ٹورنامنٹ ہوگا، جس کے بعد وہ عالمی فٹبال کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ اگر یہ دونوں لیجنڈز ایک ہی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آتے ہیں تو یہ فٹبال تاریخ کا پہلا موقع ہوگا جب میسی اور رونالڈو ورلڈ کپ کے میچ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے، جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔