Inquilab Logo Happiest Places to Work

رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی کیپیٹلز کو ۹؍ وکٹ سے شکست دے دی

Updated: April 28, 2026, 5:09 PM IST | New Delhi

رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی کیپیٹلز کو انڈین پریمیئر لیگ ۲۰۲۶ء کے ۳۹؍ویں میچ میں پیر کو۸۱؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

Virat And Others.Photo:X
وراٹ اور دیگر۔تصویر:ایکس

جوش ہیزل ووڈ (چار وکٹ) اور بھونیشور کمار (تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد دیودت پیڈیکل (ناٹ آؤٹ ۳۴؍رن) اور ورات کوہلی (ناٹ آؤٹ ۲۳؍رن) کی بدولت آر سی بی نے آسانی سے ہدف حاصل کر لیا۔ 


۷۶؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں آر سی بی کی جانب سے جیکب بیتھل اور وراٹ کوہلی نے ۲۶؍ رنز کی شراکت قائم کی۔ تیسرے اوور میں کائل جیمیسن کی گیند پر ٹی نٹراجن نے جیکب بیتھل کو آؤٹ کر دیا۔ انہوں نے ۱۱؍ گیندوں پر۲۰؍ رنز بنائے۔ اس کے بعد دیودت پڈیکل اور وراٹ کوہلی نے ناٹ آؤٹ ۵۱؍ رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو صرف ۳ء۶؍ اوورز میں فتح دلا دی۔ آر سی بی نے ایک وکٹ پر ۷۷؍ رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:بینک عملے کے اصرار پر بھائی نے بہن کی لاش بینک لے جا کر سب کو حیران کر دیا


پڈیکل نے ۱۳؍ گیندوں پر تین چوکے اور تین چھکے لگا کر ۳۴؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کوہلی نے ۱۵؍ گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکے لگا کر۲۳؍ رنز بنائے اور لگاتار دو چھکے مار کر ٹیم کو جیت دلائی۔ 
اس سے قبل آر سی بی کے گیندبازوں نے دہلی کیپیٹلز کو صرف ۷۵؍ رنز پر ڈھیر کر دیا، جو اس سیزن کا کم ترین اسکور رہا۔ دہلی کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے صرف ۸؍ رنز پر ۶؍ وکٹ گنوا دیں۔ ساہل پرکھ، کے ایل راہل، نتیش رانا، سمیر رضوی، ٹرسٹن اسٹبس اور کپتان اکشر پٹیل جلد آؤٹ ہو گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے:نمرت کور اہلووالیہ کا نیا فرنچ لُک موضوع بحث


بعد میں ابھیشیک پورل اور ڈیوڈ ملر نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن نویں اوور میں راسخ سلام نے ملر (۱۹) کو آؤٹ کر دیا۔ خراب موسم کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے روکنا بھی پڑا۔  آخرکار ابھیشیک پورل (۳۰؍ رن) کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی دہلی کی پوری ٹیم ۷۵؍ رنز پر سمٹ گئی۔ آر سی بی کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور بھونیشور کمار نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ راسخ سلام، سُویش شرما اور کرونال پانڈیا نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK