Inquilab Logo Happiest Places to Work

روبیلو، رُوڈ اور ٹیافو یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں

Updated: August 26, 2025, 3:59 PM IST | New York

عالمی رینکنگ میں ۱۵؍ویں نمبر کے روبیلو، جو امریکہ میں۴؍ بار کوارٹر فائنلسٹ رہ چکے ہیں، نے کروشیا کے کوالیفائر ڈینو پرجیمک کو۴۔۶، ۴۔۶، ۴۔۶؍سے شکست دی۔

Frances Tiafoe.Photo:INN
فرانسس ٹیافو۔تصویر:آئی این این

روس کے آندرے روبیلو، ناروے کے کاسپر رُوڈ اور گھریلو مضبوط دعویدار  فرانسس ٹیافو نے سیدھے سیٹوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ عالمی رینکنگ میں ۱۵؍ویں نمبر کے روبیلو، جو یہاں ۴؍ بار کوارٹر فائنلسٹ رہ چکے ہیں، نے کروشیا کے کوالیفائر ڈینو پرجیمک کو۴۔۶، ۴۔۶، ۴۔۶؍سے شکست دی۔ انہوں نے اپنے تینوں بریک پوائنٹکا بھرپور استعمال کیا اور دو گھنٹے کے میچ کو فورہینڈ وولی ونر کے ساتھ ختم کیا۔ یو ایس اوپن میں اب تک۲۵؍ فتوحات حاصل کر چکے۲۷؍ سالہ  روسی کھلاڑی دوسرے راؤنڈ میں امریکی وائلڈ کارڈ ٹرسٹن بوئر کا سامنا کریں گے۔ 

سابق فائنلسٹ کاسپر رُوڈ، جو نیویارک میں۲۰۲۲ء کے فائنل میں پہنچے تھے، نے لُوئی آرمسٹرانگ اسٹیڈیم میں آسٹریا کے سبیسٹین اوفنر کو۱۔۶، ۲۔۶، ۶۔۷؍ سے آسانی سے ہرا دیا۔ ناروے کے اس کھلاڑی نے شاندار کارکردگی پیش کی جبکہ اوفنر نے ۴۳؍ ان فورسڈ ایررس کیے اور رُوڈ نے تیسرے سیٹ کے سخت ٹائی بریک میں فتح حاصل کی۔ 
۱۷؍ویں سیڈ یافتہ فرانسس ٹیافو نے نیویارک میں اپنا شاندار ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں جاپان کے یوشی ہیتو نشیوکا کو۳۔۶، ۶۔۷، ۳۔۶؍سے شکست دی۔ امریکی کھلاڑی نے ۱۹؍ ایس مارے اور دوسرے سیٹ کے ٹائی بریکر میں ایک سیٹ پوائنٹ بچا کر مسلسل ۸؍ویں سال کم از کم دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ٹیافو کا اگلا مقابلہ۲۱؍ سالہ امریکی کوالیفائر مارٹن ڈیم سے ہوگا۔
موچووا نے وینس ولیمز کو شکست دی 
۱۱؍ویں سیڈ کیرولینا موچووا نے تجربہ کار وینس ولیمز کے سخت چیلنج کو شکست دے کر آرتھر ایش اسٹیڈیم میں۳۔۶، ۲۔۶، ۱۔۶؍سے کامیابی حاصل کی اور یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئیں۔ پچھلے دو ایڈیشنز میں سیمی فائنلسٹ رہیں موچووا کو ۴۵؍ سالہ امریکی کھلاڑی کے خلاف کامیابی  حاصل کرنے میں ۲؍ گھنٹے لگے، جو فلشنگ میڈوز میں اپنی ریکارڈ ۲۵؍ویں سنگلز مہم کھیل رہی تھیں۔ دو مرتبہ کی چمپئن  ولیمز نے دوسرے سیٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، لیکن فیصلہ کن سیٹ میں وہ شدت برقرار نہ رکھ سکیں اور چیک کھلاڑی نے آخری ۷؍ میں سے ۶؍ گیم جیت کر قابو حاصل کر لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK