Inquilab Logo Happiest Places to Work

سبالینکا تیسرے راؤنڈ میں، سویتلینا باہر

Updated: April 24, 2026, 9:06 PM IST | Madrid

ٹاپ سیڈ اور موجودہ چیمپئن آریانا سبالینکا نے میڈرڈ اوپن میں اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پیٹن اسٹرنز کو ۵۔۷، ۳۔۶؍ سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

Sabalenka.Photo:X
سبالینکا۔تصویر:ایکس

ٹاپ سیڈ اور موجودہ چیمپئن آریانا سبالینکا نے میڈرڈ اوپن میں اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پیٹن اسٹرنز کو ۵۔۷، ۳۔۶؍ سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ سبالینکا کو پہلے سیٹ میں برتری حاصل کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑی، تاہم وہ ۵۔۶؍ کی سبقت لینے کے بعد اگلا گیم جیت کر سیٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں، جبکہ دوسرا سیٹ ان کے لیے نسبتاً آسان ثابت ہوا۔
چوتھی سیڈ ایگا سواتیک نے یوکرین کی ڈاریا سنیگور کے خلاف دوسرے راؤنڈ میں یکطرفہ مقابلے میں ۱۔۶، ۲۔۶؍سے کامیابی حاصل کی۔ سوئزرلینڈ کی ۱۱؍ویں سیڈ بیلنڈا بینچچ نے بھی پیٹرا مارسنکو کو۴۔۶، ۲۔۶؍سے شکست دی۔ ایک بڑا اپ سیٹ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ساتویں سیڈ ایلینا سویتلینا ہنگری کی انا بوندار کے ہاتھوں۳۔۶، ۴۔۶؍ سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں، وہ اپنی سروس کا مؤثر استعمال کرنے میں ناکام رہیں۔


آٹھویں سیڈ جیسمن پاؤلینی کو لورا سیگمنڈ کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد زبردست واپسی کرنی پڑی اور انہوں نے۶۔۳، ۲۔۶، ۴۔۶؍سے کامیابی حاصل کی۔۱۴؍ویں سیڈ ناومی اوساکا اور ۱۵؍ویں سیڈ ایوا جووچ نے بھی تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ چین کی ۲۸؍ویں سیڈ وانگ شِن یو نے پہلا سیٹ ۲۔۶؍ سے جیت لیا تھا، لیکن چیک کھلاڑی لورا سامسونووا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دو سیٹس۳۔۶، ۰۔۶؍ سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’بھوت بنگلہ‘‘پریہ درشن کی۹۷؍ فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی


والیزو نے دیمتروف کو حیران کردیا، ستسپاس نے بڑی مشکل سے کامیابی حاصل کی
پیراگوئے کے کوالیفائر اڈولفو ڈینیئل والیزو نے میڈرڈ اوپن میں اپنے اے ٹی پی ماسٹرز ۱۰۰۰؍ ڈیبیو پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سابق عالمی نمبر تین گریگور دیمتروف کو ۴۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔۲۱؍سالہ والیزو ماسٹرز ۱۰۰۰؍ میں میچ جیتنے والے پیراگوئے کے صرف دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ۱۹۹۰ء میں اس سیریز کے آغاز کے بعد وہ رامون ڈیلاگاڈو کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ اگلے مرحلے میں ان کا مقابلہ لرنر ٹین سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر سٹی سرفہرست، آرسنل کو واپسی کا سنہری موقع ، دیگر ٹیموں کے لیے بقا کی جنگ


میچ کے بعد والیزو نے کہاکہ ’’یہ ناقابل یقین ہے، کسی فلم جیسا لگ رہا ہے۔ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ کیا ہو رہا ہے۔ میں دیمتروف کے کھیل کو ہمیشہ ٹی وی پر دیکھتا تھا اور آج ان کے خلاف کھیلنا میرے لیے خاص لمحہ ہے۔‘‘ دوسرے مقابلوں میں یونان کے  اسٹیفانوس ستسپاس  نے امریکی لکی لوزر  پیٹرک کیپسن کو۶۔۳، ۶۔۷، ۶۔۷؍سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ دوسرے سیٹ میں وہ شکست سے صرف دو پوائنٹ دور تھے، لیکن زبردست واپسی کرتے ہوئے مسلسل تین شکستوں کا سلسلہ توڑ دیا۔ اب ان کا مقابلہ آٹھویں سیڈ الیگزینڈر ببلک سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK