• Tue, 20 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سچن تینڈولکر گولف کے عظیم کھلاڑی نک فالڈو سے مقابلہ ہار گئے

Updated: October 20, 2026, 5:58 PM IST | Mumbai

کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن تینڈولکر کو گولف کے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی سر نک فالڈو کے خلاف ایک دلچسپ مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مقابلے کو منتظمین نے ’’غیر منصفانہ چیلنج‘‘ قرار دیا، کیونکہ سچن کو گولف کی مخصوص چھڑی سے گیند کو ہدف تک پہنچانا تھا۔

Brian Lara And Sachin.Photo:INN
سچن اور برائن لارا۔ تصویر:آئی این این

کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن تینڈولکر کو گولف کے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی سر نک فالڈو کے خلاف ایک دلچسپ مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مقابلے کو منتظمین نے ’’غیر منصفانہ چیلنج‘‘ قرار دیا، کیونکہ سچن  کو گولف کی مخصوص چھڑی سے گیند کو ہدف تک پہنچانا تھا، جبکہ چھ بار بڑے گالف اعزاز جیتنے والے نک فالڈو کو کرکٹ کے بلے سے پٹ لگانے کا چیلنج دیا گیا تھا۔ اس دلچسپ مقابلے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم بلے باز برائن لارا نے بھی ردعمل ظاہر کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:یوم آئین پر سماجوادی پارٹی کا انتخابی منشور جاری کرنے کا اعلان

یہ مقابلہ ڈی پی ورلڈ ٹور کے انسٹاگرام چینل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا، جس کا تعلق نئی دہلی میں منعقدہ ڈی پی ورلڈ انڈیا چیمپئن شپ سے تھا۔ مقابلے کا اصول سادہ تھا: دونوں کھلاڑیوں میں سے جو پہلے چار گیندیں ہدف میں پہنچا دے گا، وہ فاتح قرار پائے گا۔تاہم مقابلے میں دلچسپ موڑ یہ تھا کہ سچن  کو گولف کی پٹر چھڑی استعمال کرنے کی اجازت تھی، جبکہ نک فالڈو کو کرکٹ کا بلا تھام کر گیند کو ہدف تک پہنچانا تھا۔ اسی فرق کی وجہ سے ڈی پی ورلڈ ٹور نے ویڈیو کے ساتھ اسے ایک ’’غیر منصفانہ چیلنج‘‘ قرار دیا۔ 
مقابلے کے آغاز میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنی پہلی دو گیندیں کامیابی سے ہدف میں پہنچائیں۔ اس کے بعد سچن تینڈولکر نے تیسری گیند بھی پہلے ہدف میں پہنچا کر برتری حاصل کرلی اور ایسا محسوس ہونے لگا کہ وہ مقابلہ جیت جائیں گے۔لیکن نک فالڈو نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے تیسری گیند ہدف میں پہنچانے کے بعد اگلی کوشش میں بھی کامیابی حاصل کی اور سچن کے چیلنج مکمل کرنے سے پہلے ہی مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ فتح کے بعد فالڈو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’بہت شکریہ۔‘‘ اس طرح سچن ٹنڈولکر جیت کے قریب پہنچنے کے باوجود مقابلہ ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹائیگر شروف فائرنگ: ہندی فلم انڈسٹری میں قانون و انتظام کی صورتِ حال پر تشویش

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم بلے باز برائن لارا نے سچن تینڈولکر کی کارکردگی پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’سچن تینڈولکر، آپ تو تقریباً انہیں شکست دے ہی چکے تھے۔‘‘ لارا کا یہ تبصرہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ سچن مقابلے میں جیت کے بہت قریب پہنچ گئے تھے، لیکن آخری مرحلے میں نک فالڈو نے کامیابی حاصل کرلی۔ برائن لارا خود بھی گالف میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس لیے کھیلوں کی ان دو مختلف دنیاؤں سے تعلق رکھنے والے عظیم کھلاڑیوں کا یہ مقابلہ ان کے لیے بھی دلچسپی کا باعث بنا۔ 
 سر نک فالڈو انگلینڈ کے نامور گولف کھلاڑی ہیں اور اس کھیل کی تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کریئر میں چھ بڑے گولف اعزازات جیتے، جن میں تین بار ماسٹرز اور تین بار اوپن چیمپئن شپ کا خطاب شامل ہے۔ وہ مجموعی طور پر ۹۷؍ہفتوں تک عالمی نمبر ایک گالف کھلاڑی بھی رہے۔ دوسری جانب، سچن تینڈولکر کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اور بین الاقوامی کرکٹ میں ۱۰۰؍ سنچریاں بنانے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں۔ اگرچہ انہیں اس دوستانہ مقابلے میں شکست ہوئی، لیکن اس مقابلے نے شائقین کو کھیل، تفریح اور دو عظیم کھلاڑیوں کی دوستانہ رقابت کا ایک یادگار لمحہ فراہم کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK