لارڈز میں انگلینڈ بمقابلہ ہندوستان مردوں کے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعرات کے روز کھیل شروع ہونے سے پہلے ایم سی سی میوزیم میں ہندوستان کے عظیم بلے باز سچن تینڈولکر کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی گئی۔
EPAPER
Updated: July 11, 2025, 11:31 AM IST | Agency | London
لارڈز میں انگلینڈ بمقابلہ ہندوستان مردوں کے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعرات کے روز کھیل شروع ہونے سے پہلے ایم سی سی میوزیم میں ہندوستان کے عظیم بلے باز سچن تینڈولکر کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی گئی۔
لارڈز میں انگلینڈ بمقابلہ ہندوستان مردوں کے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعرات کے روز کھیل شروع ہونے سے پہلے ایم سی سی میوزیم میں ہندوستان کے عظیم بلے باز سچن تینڈولکر کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی گئی۔ مصور اسٹورٹ پیئرسن رائٹ کے ذریعہ بنایا گیا یہ پورٹریٹ اس سال کے آخر تک ایم سی سی میوزیم میں رہے گا، جب اسے پویلین میں منتقل کر دیا جائے گا۔ تینڈولکر اب تک کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ ۱۹۸۹ء سے ۲۰۱۳ء تک اپنے ۲۴؍سالہ بین الاقوامی کریئر میں، سچن نے ہندوستان کیلئے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی۔۲۰؍ بین الاقوامی میچوں میں۳۴؍ہزار۳۵۷؍ رن بنائے۔ یہ مجموعی ا سکور دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز کمار سنگاکارا سے ۶؍ہزاررنوں سے زیادہ ہے۔
یہ پورٹریٹ مصور نے ۱۸؍سال قبل ممبئی میں تینڈولکر کے گھر لی گئی ایک تصویر سے بنایا ہے۔ جیسے جیسے کام آگے بڑھا، پیئرسن رائٹ کا نظریہ بھی بدلتا گیا اور بالآخر گھسے ہوئے ایلومینیم پر تیل سے مصوری کی گئی۔ ایم سی سی کے مجموعے میں کسی ہندوستانی کھلاڑی کا یہ پانچواں پورٹریٹ ہے، جن میں سے ۴؍ (کپِل دیو، بشن سنگھ بیدی، دلیپ وینگسرکر اور سچن) پیئرسن رائٹ کے ذریعہ بنائے گئے ہیں۔