Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ کپ جیتنے کے لیے گول نہ کرنے کی قربانی بھی قبول ہے: ایمباپے

Updated: June 13, 2026, 1:59 PM IST | New Delhi

فرانس کے اسٹار فارورڈ کیلیان ایمباپے نے کہا ہے کہ اگر ورلڈ کپ جیتنے کے لیے انہیں پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی گول نہ کرنا پڑے تو وہ یہ قربانی خوشی سے قبول کریں گے۔

Kylian Mbappe.Photo:X
ایمباپے۔ تصویر:آئی این این

 فرانس کے اسٹار فارورڈ کیلیان ایمباپے نے کہا ہے کہ اگر ورلڈ کپ جیتنے کے لیے انہیں پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی گول نہ کرنا پڑے تو وہ یہ قربانی خوشی سے قبول کریں گے، کیونکہ ان کے لیے ذاتی ریکارڈ سے زیادہ ٹیم کی کامیابی اہم ہے۔ فرانسیسی ٹی وی چینل ایم ۶؍ سے گفتگو کرتے ہوئے ایمباپے نے ۲۰۱۸ءمیں فرانس کی عالمی فتح اور ۲۰۲۲ء کے فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف شکست کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا انتہائی مشکل کام ہے اور اس کے لیے مسلسل حوصلہ، جذبہ اور دباؤ کو سنبھالنے کی صلاحیت درکار ہوتی ہے۔


ایمباپے نے کہا’’اگر مجھ سے کہا جائے کہ بغیر گول کیے فرانس ورلڈ کپ جیت لے، تو میں فوراً اس پر رضامند ہو جاؤں گا۔ میں شانزے لیزے پر سب سے پہلے جشن منانے والوں میں شامل ہوں گا۔‘‘ دو ورلڈ کپ میں ۱۲؍گول اسکور کرنے والے ایمباپے اس بار ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کی سب سے بڑی خواہش ایک بار پھر ورلڈ کپ ٹرافی فرانس لے جانا ہے۔انہوں نے کہا’’میں تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں، لیکن میری اولین ترجیح فرانس کو دوبارہ عالمی چیمپئن بنانا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:وکرم بھٹ کو خوفناک کہانیوں میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟ ڈائریکٹر نے راز سے پردہ اٹھایا


ایمباپے نے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف صلاحیت کافی نہیں ہوتی، بلکہ دباؤ کا مقابلہ کرنا اور ایک مضبوط ٹیم بنانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ناک آؤٹ مرحلے میں ایک خراب میچ پوری محنت پر پانی پھیر سکتا ہے۔  ورلڈ کپ میں ایک غلطی آپ کو گھر واپس بھیج سکتی ہے، اس لیے جذبات پر قابو رکھنا بہت ضروری ہے۔‘‘
مشکل گروپ کے باوجود گھانا کو فخر محسوس کرائیں گے: کپتان جارڈن ایو
 گھانا کی قومی فٹبال ٹیم بلیک اسٹارز کے کپتان جارڈن ایو نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ان کی ٹیم مشکل گروپ میں شامل ہونے کے باوجود فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں ملک کا نام روشن کرے گی۔ امریکہ کے شہر روڈ آئی لینڈ روانگی سے قبل منعقدہ تقریب میں لیسٹر سٹی کے فارورڈ جارڈن ایو نے کہا کہ ٹیم اپنے گروپ میچوں میں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اسپین کے لیے خوشخبری، الامین جمال اور نیکو ولیمز نے مکمل تربیت کا آغاز کر دیا


 گھانا کو گروپ مرحلے میں پناما، انگلینڈ اور کروشیا جیسے مضبوط حریفوں کا سامنا ہوگا، تاہم ایو کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم اس چیلنج سے کامیابی سے نمٹ سکتی ہے۔  انہوں نے کہا’’ہمارے سامنے تین انتہائی اہم میچ ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ سب اور پورا گھانا ہم پر فخر کرے۔‘‘ ایو نے تسلیم کیا کہ ورلڈ کپ کا سفر آسان نہیں ہوگا، لیکن شائقین کی دعاؤں اور حمایت سے ٹیم کامیابی حاصل کر سکتی ہے
ورلڈ کپ کی تیاریوں کے آخری مرحلے کے لیے گھانا کی ٹیم روڈ آئی لینڈ پہنچ چکی ہے، جہاں کوچ کارلوس کیروش کی نگرانی میں جمعہ سے تربیتی سیشن دوبارہ شروع ہوں گے۔یہ گھانا کی پانچویں ورلڈ کپ شرکت ہوگی۔ اس سے قبل وہ۲۰۰۶، ۲۰۱۰ء، ۲۰۱۴ء اور ۲۰۲۲ء  کے عالمی کپ میں حصہ لے چکا ہے۔ ٹیم کی بہترین کارکردگی ۲۰۱۰ء کے جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میں رہی تھی، جب وہ کوارٹر فائنل تک پہنچی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK