Inquilab Logo Happiest Places to Work

سائی سُدرشن کے پاس اورنج کیپ، بھونیشور کا پرپل کیپ پر قبضہ برقرار

Updated: May 17, 2026, 6:02 PM IST | Kolkata

گجرات کو فاتح بنانے کے لیے سائی سُدرشن اور شبھمن گل نے اپنی جانب سے بھرپور کوشش کی۔ ۲۸؍ گیندوں میں ۵۳؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے ساتھ سُدرشن نے اورنج کیپ اپنے نام کر لی ہے۔

Sai Sudarshan.Photo:X
سائی سدرشن۔ تصویر:ایکس

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۶۰؍ویں مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کو ۲۹؍ رنز سے شکست دے دی  تاہم، جی ٹی کو جیت دلانے کے لیے سائی سُدرشن اور شبھمن گل نے اپنی جانب سے بھرپور کوشش کی۔ ۲۸؍ گیندوں میں ۵۳؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے ساتھ سُدرشن نے اورنج کیپ اپنے نام کر لی ہے۔
سائی سُدرشن آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں اب تک ۱۳؍ میچوں میں ۱۵۷؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے ۵۵۴؍ رنز بنا چکے ہیں  جبکہ شبھ من گل اورنج کیپ کی دوڑ میں سُدرشن سے صرف ۲؍ رنز پیچھے ہیں۔ گل ۱۲؍ میچوں میں۵۵۲؍ رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سن رائزرز حیدرآباد کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن اب تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے اس سیزن میں اب تک ۱۲؍ میچوں میں ۱۵۳؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۵۰۸؍ رنز بنائے ہیں۔ وراٹ کوہلی ۱۲؍ میچوں میں ۴۸۴؍ رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔’

یہ بھی پڑھئے:امتحانی ادارہ یہ ضمانت کب دیگا کہ اب پرچہ لیک نہیں ہوگا؟

سن رائزرز حیدرآباد کے اوپنر ابھیشیک شرما ۱۲؍ میچوں میں ۴۸۱؍ رنز کے ساتھ اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ دہلی کیپیٹلز کے بلے باز کے ایل راہل ۱۲؍ میچوں میں ۴۷۷؍ رنز کے ساتھ اورنج کیپ کی دوڑ میں چھٹے نمبر پر ہیں، جبکہ مچل مارش ۴۶۷؍ رنز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کی سپر ہیرو فلم میں کرینہ کپور کی انٹری کی خبریں بے بنیاد


پرپل کیپ رائل چیلنجرز بنگلور کے فاسٹ بولر بھونیشور کمار کے پاس ہے۔ بھونیشور نے۱۲؍میچوں میں ۱۴ء۱۶؍ کی اوسط سے ۲۲؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ان کے بالکل پیچھے گجرات ٹائٹنز کے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا ہیں، جنہوں نے ۱۳؍ میچوں میں ۲۱؍ وکٹ حاصل کئے  ہیں۔ وہیں چنئی سپر کنگز کے فاسٹ بولر انشول کمبوج ۱۲؍ میچوں میں۱۹؍ وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے فاسٹ بولر پرنس یادو ۱۲؍ میچوں میں ۱۶؍ وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ راشد خان ۱۶؍ وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ کارتک تیاگی ۱۲؍ میچوں میں ۱۶؍ وکٹ حاصل کر کے پرپل کیپ کی دوڑ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK