پاکستان کے آل راؤنڈر صائم ایوب مردوں کی ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں نئے نمبروَن آل راؤنڈر بن گئے ہیں جب کہ ہندوستانی اوپنر ابھیشیک شرما نے سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 01, 2025, 8:14 PM IST | Dubai
پاکستان کے آل راؤنڈر صائم ایوب مردوں کی ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں نئے نمبروَن آل راؤنڈر بن گئے ہیں جب کہ ہندوستانی اوپنر ابھیشیک شرما نے سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
پاکستان کے آل راؤنڈر صائم ایوب مردوں کی ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں نئے نمبروَن آل راؤنڈر بن گئے ہیں جب کہ ہندوستانی اوپنر ابھیشیک شرما نے سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے مردوں کی ٹی ۲۰؍ بیٹنگ رینکنگ میں اپنی برتری کو مزید بڑھا دیا ہے۔
Saim Ayub claims the No.1 all-rounder crown in T20Is for the first time 🫡
— ICC (@ICC) October 1, 2025
More 👉 https://t.co/gBRyhvl1st pic.twitter.com/7E1ZOrbRCv
ایوب آل راؤنڈر رینکنگ میں چار درجے ترقی کر کے ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ایوب نے ایشیا کپ میں ۶؍ اننگز میں ۸؍ وکٹ حاصل کئے۔ تاہم انہوں نے ۷؍ اننگز میں صرف۳۷؍ رن بنائے اور ۴؍ بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ تنزلی سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جب کہ نیپال کے دیپیندر سنگھ ایری اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی ٹاپ ۵؍ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:سنر نے ٹائین کو شکست دے کر دوسرا چائنا اوپن ٹائٹل جیتا
سری لنکا کے خلاف نصف سنچری بنانے کے بعد ابھیشیک ۹۳۱؍ ریٹنگ پوائنٹس پر پہنچ گئے ہیں۔ اب انہوں نے ۲۰۲۰ء میں قائم ڈیوڈ ملان کے۹۱۹؍ پوائنٹس کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ سال اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے ابھیشیک نے ایشیا کپ میں۸۵ء۴۴؍کے اوسط اور۲۰۰؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے۳۱۴؍ رن بنائے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
انہیں اب انگلینڈ کے فل سالٹ پر۸۲؍ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے جو دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ہندوستان کے تلک ورما تیسرے نمبر پر ہیں۔ جوس بٹلر بدستور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاتھم نسانکا ایشیا کپ میں۲۶۱؍ رن بنانے کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بولرس میں ورون چکرورتی نے ایشیا کپ میں ۷؍ وکٹوں کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ کلدیپ یادو ۱۷؍ وکٹ لینے کے بعد نو مقام اوپر پہنچ کر۱۲؍ ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ۱۲؍درجے ترقی کر کے مشترکہ ۱۳؍ ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے رشاد حسین۶؍ درجے ترقی کر کے۲۰؍ ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔