بڑی برانڈ کمپنیاں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ اس دوران ایک عدالت نے سلمان کے ایک اشتہار کے حوالے سے نوٹس جاری کیا ہے۔ سپر اسٹار پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: November 05, 2025, 5:02 PM IST | Kota
بڑی برانڈ کمپنیاں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ اس دوران ایک عدالت نے سلمان کے ایک اشتہار کے حوالے سے نوٹس جاری کیا ہے۔ سپر اسٹار پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔
سپر اسٹار سلمان خان اپنے بڑے برانڈ ڈیلز کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن ان کے ایک حالیہ اشتہار نے انہیں قانونی مشکل میں پھنسا دیا ہے۔ کوٹا میں ایک صارف عدالت نے بالی ووڈ سپر اسٹار کو نوٹس جاری کیا ہے، جس سے مشہور شخصیات کی ذمہ داری اور نوجوانوں پر ان کے اثر و رسوخ کے بارے میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ الائچی کی مصنوعات سے متعلق اشتہارات کے حوالے سے سلمان خان اور وہ جس برانڈ کی تائید کرتے ہیں اس کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کروائی گئی ہے۔
کوٹا کنزیومر کورٹ نے اس معاملے کو اٹھایا ہے اور اب سلمان سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست بی جے پی لیڈر اور راجستھان ہائی کورٹ کے وکیل اندر موہن سنگھ ہنی نے دائر کی تھی۔ ان کا استدلال ہے کہ اشتہارات یہ دعویٰ کر کے صارفین کو گمراہ کر رہے ہیں کہ پروڈکٹ میں الائچی اور زعفران سے ملا ہوا پان مسالہ ہے جبکہ پیکٹ کی قیمت صرف ۵؍روپے ہے۔سلمان خان کے خلاف شکایت درج کرنے والے کا دعویٰ ہے کہ یہ ناممکن ہے کیونکہ زعفران کی قیمت تقریباً ۴؍ لاکھ روپے فی کلوگرام ہے۔ ان کا یہ بھی خیال ہے کہ اس طرح کے اشتہارات نوجوانوں کو پان مسالہ کھانے کی ترغیب دے سکتے ہیں جو کہ نقصان دہ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’سلمان خان بہت سے لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔ ہم نے ان کے خلاف کوٹا کنزیومر کورٹ میں شکایت درج کروائی ہے، اور سماعت کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ’’ دوسرے ممالک میں مشہور شخصیات یا فلمی ستارے کولڈ ڈرنکس کو بھی فروغ نہیں دیتے، لیکن وہ تمباکو اور پان مسالہ کو فروغ دے رہے ہیں۔ میری ان سے گزارش ہے کہ وہ نوجوانوں میں غلط پیغام نہ پھیلائیں، کیونکہ پان مسالہ منہ کے کینسر کی ایک بڑی وجہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ارچنا پورن سنگھ نے ایس ایس راجامولی سے معافی مانگی جب شوہر پرمیت نے ان سے بدتمیزی کی
کوٹا کنزیومر کورٹ نے نوٹس جاری کیا ہے اور پروڈکشن کمپنی اور اداکار دونوں کے جوابات کا انتظار ہے۔ اگلی سماعت ۲۷؍ نومبر کو ہوگی۔ غور طلب ہے کہ سلمان خان الائچی کے اشتہارات میں نظر آ چکے ہیں۔ یہ کمپنی پان مسالہ بھی فروخت کرتی ہے، حالانکہ سلمان پان مسالہ کی مصنوعات کے کسی اشتہار میں نظر نہیں آئے ہیں۔