اپنے ریسنگ کے شوق کے بارے میں کہاکہ ’’ `اب مجھے موقع نہیں ملتا۔‘‘
EPAPER
Updated: July 17, 2025, 11:58 AM IST | Agency | Mumbai
اپنے ریسنگ کے شوق کے بارے میں کہاکہ ’’ `اب مجھے موقع نہیں ملتا۔‘‘
اداکار سلمان خان نے منگل کو انڈین سپر کراس ریسنگ لیگ (آئی ایس آر ایل) سیزن ۲؍ کا آغاز کیا ہے۔ وہ آئی ایس آر ایل کے ساتھ بطور سرمایہ کار بھی وابستہ ہیں۔ اس کے علاوہ دبنگ خان اس کے سفیر ہیں۔ ممبئی میں انڈین سپر کراس ریسنگ لیگ کے لانچ کے موقع پر بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے ان احتیاطی تدابیر کے بارے میں بات کی جو لوگوں کو ریسنگ کے دوران کرنی چاہیے۔
سلمان خان نے یہ بھی بتایا کہ انہیں بھی ریسنگ کا شوق ہے۔ سلمان خان نے کہاکہ’’ `میں ہمیشہ سے ریسنگ کا شوقین کا رہا ہوں۔ سائیکل سے لے کر موٹرسائیکل تک، مجھے ہر چیز پسند ہے تاہم، اب میں اتنی ریسنگ نہیں کر پا رہا ہوں۔ مجھے سڑک پر ریس لگانے کا اتنا موقع نہیں ملتا۔ ایک چیز یہ ہے کہ سڑک پر دوڑنا نہ صرف آپ کے لیے غیر محفوظ ہے، بلکہ آپ کے آس پاس کے ہر فرد کے لیے بھی۔ سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فارم ہاؤس پر ریسنگ کا شوق پورا کرتے ہیں۔ اس کے لیے وہاں ٹریکس بنائے گئے ہیں۔ اداکار نے مزید کہاکہ ’’ `میں مکمل حفاظت کے ساتھ فارم ہاؤس میں ریسنگ کرتاہوں۔ لیکن میں زیادہ چھلانگ نہیں لگاتا کیونکہ مجھے شوٹنگ کے لیے بھی جانا پڑتا ہے۔‘‘