Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان کی اگلی فلم کا ٹائٹل لانچ بڑے پیمانے پر کیا جائے گا

Updated: April 28, 2026, 11:58 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی ایک فلم مکمل طور پر تیار ہے جس کا نام ہے’’ماتر بھومی‘‘،خود سلمان بھی اس فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن اس معاملے میں ان کا زیادہ کنٹرول نہیں ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے وامشی پیڈی پلی کی فلم پر کام شروع کر دیا ہے۔ شوٹنگ شروع ہوتے ہی ٹائٹل لانچ کی پلاننگ بھی شروع ہو گئی ہے، جو گرینڈ لیول پر کی جائے گی۔ آئیے جانتے ہیں میکرز نے کیا بتایا ہے۔

Salman And Nayantara.Photo:INN
سلمان خان اور نین تارا۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان پوری تیاری میں ہیں۔ ویسے تو اس سال ان کی’’ماتر بھومی‘‘ ریلیز ہونے والی ہے، مگر فی الحال اس کی ریلیز کی تاریخ طے نہیں ہو سکی ہے، جس پر خود اداکار کا بھی کوئی زور نہیں ہے۔ یہی بات انہوں نے حال ہی میں شوٹنگ شروع ہونے کے بعد ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھی تھی۔ سلمان خان کی اگلی فلم کی ہدایت کاری وامشی پیڈی پلی کر رہے ہیں جبکہ دل راجو اس پروجیکٹ کو پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے مقابل نین تارا نظر آئیں گی، جو پہلے ہی کئی بڑی فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں چونکہ فلم کے ڈائریکٹر جنوبی ہند سے ہیں، اس لیے پلاننگ بھی اسی انداز میں ہو رہی ہے۔ تو فلم کا ٹائٹل لانچ ایونٹ کیسا ہوگا؟
سلمان خان کی یہ اگلی فلم عید ۲۰۲۷ء پر ریلیز ہوگی۔ فی الحال فلم کا نام فائنل نہیں ہوا، لیکن اسے ایس وی سی ۶۳؍ کے نام سے بنایا جا رہا ہے۔ سلمان خان کے لیے عید پر فلم ریلیز کرنا ہمیشہ فائدہ مند رہا ہے، مگر ’’سکندر‘‘ نے ۲۰۲۵ء میں یہ سلسلہ توڑ دیا تھا۔ اب انہوں نے ایک بار پھر اسی تاریخ پر داؤ لگایا ہے، جس کے باعث پربھاس کی فلم ’’اسپرٹ‘‘ سے بھی ٹکر ہوگی۔ اب جانتے ہیں کہ اس گرینڈ لانچ ایونٹ کی تیاری کیسے ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ونود کھنہ نے فلموں اور زندگی میں کئی طرح کے رول نبھائے


 سلمان کی فلم پر بڑا اپڈیٹ
حال ہی میں ایک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، سلمان خان کی اگلی فلم کے میکرز کچھ بڑا پلان کر رہے ہیں۔ وہ فلم کے ٹائٹل کے اعلان کے لیے ایک خاص ویڈیو شوٹ کرنے کی تیاری میں ہیں۔ ابھی تک اس پروجیکٹ کوایس وی سی ۶۳؍ کہا جا رہا ہے، جو بینر  شری وینکٹیشور کریئیشنز کا ۶۳؍واں پروڈکشن ہے۔
رپورٹ کے مطابق، جس طرح کئی ساؤتھ فلموں میں بڑی ریلیز کے ٹائٹل شاندار ویژولز کے ساتھ لانچ کیے جاتے ہیں، ویسا ہی کچھ یہاں بھی کیا جائے گا۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے، اور ٹیم نے ٹائٹل کے انکشاف کے لیے سلمان خان کے ساتھ ایک الگ ویڈیو شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:عراقچی نے پوتن سے ملاقات کی


اس سے صاف ظاہر ہے کہ سلمان خان کے اسٹائل اور اسٹارڈم کو بھرپور طریقے سے پیش کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ ٹیم چاہتی ہے کہ یہ ویڈیو اداکار کی اسکرین پریزنس کے ساتھ مکمل انصاف کرے، اور اس میں فلم میں ان کا لک بھی دکھایا جائے۔ تاہم، ابھی تک پرومو شوٹ کی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ یہ پرومو کب تک تیار ہوتا ہے اور میکرز کب فلم کا ٹائٹل ظاہر کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK