Inquilab Logo

سالٹ کی نصف سنچری، لکھنؤ پر کولکاتا کی فتح

Updated: April 15, 2024, 11:55 AM IST | Kolkata

گھریلومیدان پر نائٹ رائیڈرس نے ۸؍وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ فلپ سالٹ نے ۸۹؍رن کی اننگزکھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔

Philip Salt. Photo: PTI
فلپ سالٹ۔ تصویر: پی ٹی آئی

فلپ (فل)سالٹ کی ۴۷؍ گیندوں پر۱۴؍ چوکوں اور۳؍ چھکوں کی مدد سے۸۹؍ رن کی اننگز کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ 
اس سے قبل نکولس پوران (۳۲؍ گیندوں پر۴۵؍ رن) اور کپتان لوکیش راہل (۲۷؍ گیندوں پر۳۹؍ رن) کی کارآمد اننگز کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کی ٹیم نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں لگاتار وکٹ گنوانے کے باوجود ۷؍ وکٹوں پر۱۶۱؍ رن بنائے۔ اتوار کو ہونے والے میچ میں کے کے آر کی اوپننگ جوڑی نے مستحکم آغاز کیا اور وکٹ بچاتے ہوئے سالٹ اور شریاس ایّر (۳۸؍ گیندوں پر۶؍ چوکوں کی مدد سے۳۸؍ رن) کی مدد سے میچ جیت لیا۔ ٹیم نے صرف ۲؍ وکٹ گنوائے جس میں سنیل نارائن (۶؍رن) اور انگکرش رگھوونشی (۷)کے وکٹ شامل تھے۔ اس میچ میں فل سالٹ نے حریف ٹیم کے خلاف زبردست بلے بازی کی اور اپنی اننگز میں ۱۴؍چوکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی انہو ں نے ۳؍چھکے بھی لگائے۔ وہ آخر تک کریز پر ٹکے رہے تھے۔ 
نکولس پوران (۴۵؍رن) اور کپتان کے ایل راہل (۳۹؍رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۲۸؍ویں میچ میں اتوار کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو۱۶۲؍ رن کا ہدف دیا۔ 
اتوار کولکاتا کے ایڈن گارڈنس میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان شریاس ایّر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے آنے والی لکھنؤ ٹیم کی شروعات خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں اوپنر کوئنٹن ڈی کاک (۱۰؍رن) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد دیپک ہڈا (۴) بھی پانچویں اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ مشیل اسٹارک نے انہیں رمندیپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ احتیاط سے بلے بازی کرنے والے راہل بھی۱۱؍ویں اوور میں سنیل نارائن کا شکار بنے۔ راہل نے ۲۷؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۳۹؍ رن بنائے۔ آیوش بڈونی نے ۲؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۲۹؍ رن بنائے۔ مارکس اسٹونیس ۱۰؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نکولس پوران نے ۳۲؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ۴۵؍ رن بنائے۔ انہیں مشیل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔ ارشد خان ۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کرونال پانڈیا ۷؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ لکھنؤ سپرجائنٹس کی ٹیم نے مقررہ۲۰؍ اوور میں ۷؍ وکٹ پر۱۶۱؍ رن بنائے۔ 
کولکاتا کی جانب سے مشیل اسٹارک نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ویبھو اروڑہ، سنیل نارائن، ورون چکرورتی اور آندرے رسل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK