Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیا کپ کے لیے ٹیم سلیکشن سے قبل سرفراز خان کی سنچری

Updated: August 18, 2025, 7:03 PM IST | New Delhi

سنچری کے ساتھ سلیکٹرس کو خصوصی پیغام دیا۔بوچی بابو ٹورنامنٹ میں ممبئی کے کرکٹ کھلاڑی نے ۱۱۴؍گیندوں پر ۱۳۸؍رن بنائے۔

Sarfaraz Khan. Photo:INN
سرفرازخان۔ تصویر:آئی این این

دائیں ہاتھ کے بلے باز سرفراز ان دنوں بوچی بابو ٹورنامنٹ میں ممبئی کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ۲۷؍سالہ بلے باز نے صرف۹۲؍ گیندوں پر شاندار سنچری مکمل کی۔ تمل ناڈو کی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے سرفراز نے۱۱۴؍ گیندوں میں ۱۰؍ چوکوں اور۶؍ چھکوں کی مدد سے۱۳۸؍ رن بنائے۔
ایشیا کپ۲۰۲۵ء شروع ہونے میں زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔ منگل کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر سکتا ہے۔ اس سے قبل نوجوان بلے باز سرفراز خان شاندار سنچری اننگز کھیل کر سلیکٹرس کو خصوصی پیغام دے چکے ہیں۔ممبئی  کے بلے باز سرفراز ان دنوں بوچی بابو ٹورنامنٹ میںکھیل رہےہیں۔ ۲۷؍سالہ بلے باز نے صرف ۹۲؍ گیندوں پر شاندار سنچری مکمل کی۔ وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی سرفراز نے ایشیا کپ کے لیے ٹیم انڈیا کے دروازے پر دستک دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ایشیا کپ: شبھمن گل اور یشسوی جیسوال کے ٹیم سے باہر ہونے کا امکان

 سرفراز خان کا کریئر
سرفراز گزشتہ کئی برسوں سے رنجی ٹرافی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی جانب سے ٹیسٹ میں آغاز بھی کیا تھا لیکن انہیں حالیہ دورۂ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی۔ سرفراز خان نے ہندوستان کے لیے اب تک کل ۶؍ ٹیسٹ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے۱۱؍ اننگز میں ۳؍ نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے ۳۷۱؍ رن بنائے ہیں۔ اگر ہم سرفراز کے فرسٹ کلاس کریئر کی بات کریں تو انہوں نے ۵۵؍ میچوں میں۹۸ء۶۵؍کے  اوسط سے۴۶۸۵؍ رن بنائے ہیں۔ سرفراز کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں۱۶؍ سنچریاں اور۱۵؍ نصف سنچریاں ہیں۔
خیال رہے کہ مردوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا ایشیا کپ۹؍ سے۲۸؍ستمبر تک کھیلا جائے گا، بی سی سی آئی اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہے۔ یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جا رہا ہے کیونکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باعث دونوں ممالک نے ۲۰۲۷ء تک صرف نیوٹرل مقامات پر میچ کھیلنے پر اتفاق کیا ہے، اس کے تحت پاکستان اس سال مارچ میں  چمپئن   ٹرافی کا میزبان تھا تاہم  ہندوستان نے دبئی میں تمام میچ کھیلے اور  چمپئن  شپ جیت لی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK