Inquilab Logo Happiest Places to Work

سرفراز خان کا اچھی کپتانی اور خطاب جیتنے کا عزم

Updated: May 30, 2026, 12:42 PM IST | Mumbai

ٹی۔ ۲۰؍ممبئی لیگ میں آکاش ٹائگرز کے کپتان نے کہا کہ وہ ٹیم کا ماحول خوشگوار بنائے رکھنے اور خطاب جیتنے کی کوشش کریں گے۔

Akash Tigers men`s team captain Sarfaraz Khan with women`s team captain Humaira Qazi at the team jersey launch. Photo: PTI
آکاش ٹائیگرز کی مردوں کی ٹیم کے کپتان سرفراز خان، خاتون ٹیم کی کپتان حمیرہ قاضی کے ساتھ ٹیم کی جرسی کے لانچ کے موقع پر۔ تصویر:پی ٹی آئی

ٹی۔ ۲۰؍ ممبئی لیگ یکم جون سے ۱۳؍ جون تک ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ یہ لیگ مردوں اور خواتین دونوں زمرے میں منعقد ہو رہی ہے۔ مردوں کے زمرے میں ۸؍ٹیمیں شامل ہیں جبکہ خواتین کے زمرے میں ۳؍ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تمام میچز وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔ 
جمعہ کو ٹی۔ ۲۰؍ ممبئی لیگ کی فرنچائز آکاش ٹائیگرز (ممبئی ویسٹرن سبرب، ۔ ایم ڈبلیو ایس) کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے کپتانوں نے ایک تقریب میں شرکت کی۔ آکاش ٹائیگرز کی مردوں کی ٹیم کے کپتان سرفراز خان نے اس موقع پر کہا’’مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ میں اچھی کپتانی کرنے کی کوشش کروں گا، ٹیم میں خوشگوار ماحول برقرار رکھوں گا اور خطاب جیتنے کی جدوجہد کروں گا۔ ہمارے پاس جو کچھ بھی وسائل ہیں، ہم ان کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ ‘‘
واصح رہے کہ سرفراز خان آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں چنئی سپر کنگز کا حصہ تھے۔ لیگ کے ابتدائی مرحلے میں انہیں ٹیم کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا تھا اور انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سرفراز نے ۸؍میچوں کی ۷؍اننگز میں ۱۶۹ء۴۷؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۱۶۱؍ رن بنائے تھے۔ یاد رہے کہ سرفراز وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے ہی بڑے ہوئے ہیں اور ٹی۔ ۲۰؍ ممبئی لیگ بھی اسی اسٹیڈیم میں کھیلی جانی ہے۔ ایسے میں آکاش ٹائیگرز کو ان سے شاندار کارکردگی کی امید ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ لیگ کے دوران سرفراز خان کی کارکردگی کیسی رہتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاندار کارکردگی کے ساتھ ہندوستان کی خاتون ٹیم نے شروعاتی برتری حاصل کی

ممبئی میں ٹیم کی جرسی کے اجراء کے موقع پر آکاش ٹائیگرز کی مردوں کی ٹیم کے کپتان سرفراز نے کہا کہ ۲؍سال تک جب وہ آئی پی ایل سے باہر تھے تو اس دوران انہوں نے اپنی فٹنس اور رن ریٹ پر کافی محنت کی۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ رن ریٹ اور فٹنس کے تعلق سے کچھ پریشانی تھی۔ انہوں نے اس پر زبردست محنت کی اور کافی سدھار بھی کیا۔ اپنی کارکردگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کبھی مطمئن نہیں ہوتا۔ وہ اپنے کھیل میں مزید بہتری کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ میں نے بھی یہی کیا۔ امید ہے کہ ممبئی ٹی۔ ۲۰؍لیگ میں اس محنت کا فائدہ حاصل ہوگا۔ ہم یہ خطاب جیتنے کی کوشش کریں گے۔ 
 وہیں آکاش ٹائیگرز کی خواتین کی ٹیم کی کپتان حمیرہ قاضی نے خواتین کرکٹ کی تیز رفتار ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا’’ اگر آپ دو تین سال پہلے کی کرکٹ اور آج کی کرکٹ کو دیکھیں، تو اس میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔ آپ ویبھو سوریہ ونشی کو دیکھ سکتے ہیں، خواتین کی کرکٹ میں جیمی (جمائمہ) کیسا کھیل رہی ہیں۔ کرکٹ نے بہت بہترین ترقی کی ہے اور اس کی کوئی حد نہیں ہے۔ اس میں مزید ترقی کی گنجائش ہے۔ ‘‘
یاد رہے کہ ۳۳؍سالہ حمیرہ قاضی ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں ممبئی انڈینس کی طرف سے کھیل چکی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK