کیون پیٹرسن بھی دنگ رہ گئے، تعریف کی کہ : ’’بہت خوب نوجوان‘‘، پرتھوی شا کو بھی ترغیب لینے کی صلاح دی۔
EPAPER
Updated: July 24, 2025, 1:01 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
کیون پیٹرسن بھی دنگ رہ گئے، تعریف کی کہ : ’’بہت خوب نوجوان‘‘، پرتھوی شا کو بھی ترغیب لینے کی صلاح دی۔
ٹیم انڈیا کے ہونہار بلے باز سرفراز خان جنہیں اُن کی بہترین کارکردگی کے باوجود وزن کی وجہ سے تنقیدوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، نے گزشتہ ۲؍ ماہ میں ۱۷؍ کلو وزن گھٹا کر ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا نیا روپ دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے ہیں۔
اپنے زمانے کے اسٹار انگلش بلے باز اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹرکیون پیٹرسن نے سرفراز کی نئی تصویریں دیکھ کر ان کی محنت شاقہ کی پزیرائی کی اور جواں سال کرکٹر پرتھوی شا کو بھی ان سے ترغیب لینے کی صلاح دی۔ خیال رہے کہ سلامی بلے باز پرتھوی شا ٹیم انڈیا سے باہر ہونے کے بعد آئی پی ایل میں بھی جگہ نہیں بناسکے۔ پیٹرسن نے یہ پیغام اس وقت دیا جب ’آؤٹ آف کانٹیکسٹ کرکٹ‘ نامی ہینڈل سے ایکس پر سرفراز خان کی پرانی اور نئی تصویر کے ساتھ یہ پیغام پوسٹ کیا گیا کہ ’’وزن میں تخفیف: بہ تعاون سلیکٹرس کی عدم توجہی ‘‘اس پوسٹ کو پیٹرسن نے ’ری پوسٹ‘ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ ’’بہت خوب نوجوان! شاندار کارکردگی!! ڈھیر ساری مبارکباد، مجھے یقین ہے کہ تمہارا یہ بدلا ہوا روپ میدان میں مزید بہتر اور مسلسل کارکردگی کا باعث بنے گا۔یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ تم نے اپنی ترجیحات کوسمجھا اور اس کیلئے وقت و توانائی خرچ کی !‘‘ باقی صفحہ۹؍ پر