ساتوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی اسٹار ہندوستانی جوڑی نے منگل کو ملائیشیا کے لو ہانگ یی اور این جی اِنگ چیونگ پر سیدھے گیم میں جیت درج کرکے مکاؤ اوپن سپر۳۰۰؍بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔
EPAPER
Updated: July 30, 2025, 12:33 PM IST | Agency | Macao
ساتوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی اسٹار ہندوستانی جوڑی نے منگل کو ملائیشیا کے لو ہانگ یی اور این جی اِنگ چیونگ پر سیدھے گیم میں جیت درج کرکے مکاؤ اوپن سپر۳۰۰؍بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔
ساتوک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی اسٹار ہندوستانی جوڑی نے منگل کو ملائیشیا کے لو ہانگ یی اور این جی اِنگ چیونگ پر سیدھے گیم میں جیت درج کرکے مکاؤ اوپن سپر۳۰۰؍بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ ساتوک اور چراغ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیائی جوڑی کو صرف ۳۶؍ منٹ میں ۱۵۔۲۱،۱۳۔۲۱؍سے شکست دی۔س
ساتوک اور چراغ نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ایک ۔۶؍کی برتری حاصل کر لی تھی۔ ملائیشیائی جوڑی نے فرق کو ۹۔۱۰؍کر دیا تھا، لیکن ہندوستانی جوڑی نے پھر سے کھیل پر اپنا کنٹرول حاصل کیا اور پہلا گیم ۱۳۔۲۱؍سے جیت لیا۔ دوسرے گیم میں ملائیشیائی جوڑی نے ۱۳۔۱۴؍ تک دباؤ بنائے رکھا لیکن ہندوستانی جوڑی نے ۱۳۔۱۷؍سے برتری حاصل کر لی اور پھر مسلسل ۴؍پوائنٹس حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔
خواتین کےسنگلز میں انمول کھرب اور تسنیم میر اپنے اپنے کوالیفکیشن میچ جیت کر مین ڈرا میں پہنچ گئیں۔ انمول نے آذر بائیجان کی کیشا فاطمہ کو ۱۳۔۲۱،۱۱۔۲۱؍سے جبکہ تسنیم نے تھائی لینڈ کی ٹیڈاپرونکلیبیسون کو۱۴۔۲۱،۲۱۔۱۳، ۱۷۔۲۱؍ سے ہرایا۔ تسنیم کا مین ڈرا کے پہلے راؤنڈ میں چین کی سرفہرست سیڈ چین یو فائی سے، جبکہ انمول کا تھائی لینڈ کی دوسری سیڈ بوسانن اونگبامروگفان سے مقابلہ ہوگا۔تریسا جولی اور گایتری گوپی چند کی سرفہرست سیڈ خواتین ڈبلز جوڑی چینی تائپے کی لن جیاو مین اور پینگ یو وائی کی جوڑی سے ایک گھنٹے میں ۲۱۔۱۶،۲۰۔۲۲،۱۵۔۲۱؍ سے ہار کر پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئی۔