Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناتھن اسمتھ کی خطرناک گیند بازی، آئرلینڈ پر فالو آن کا خطرہ

Updated: May 29, 2026, 6:01 PM IST | New delhi

تیز گیند باز ناتھن اسمتھ کی شاندار گیند بازی (۶؍وکٹیں) کی بدولت نیوزی لینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آئرلینڈ کو پہلی اننگز میں ۱۷۹؍رن پر ڈھیر کر دیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 تیز گیند باز ناتھن اسمتھ کی شاندار گیند بازی (۶؍وکٹیں) کی بدولت نیوزی لینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آئرلینڈ کو پہلی اننگز میں ۱۷۹؍رن پر ڈھیر کر دیا۔ اس کے بعد فالو آن کھیلنے اتری آئرلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی کھیل کے اختتام تک ۶۵؍ رن پر ۲؍ وکٹیں گنوا چکی ہے اور میچ پر کیوی ٹیم کی گرفت انتہائی مضبوط ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے : بی سی سی آئی اے ایس سی یو نے اسمارٹ سن گلاسیزکے استعمال پر روک لگائی

نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف اس واحد چار روزہ ٹیسٹ میچ میں اپنا پورا کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔ پہلے دن رچن رویندر کی سنچری سے ملی مضبوط بنیاد کو آگے بڑھاتے ہوئے، مہمان ٹیم نے ٹام بلنڈیل کے ۱۸۶؍اور آغاز کرنے والے ڈین فاکس کرافٹ کے ۹۸؍ رن کی مدد سے اپنی پہلی اننگز ۸؍ وکٹ پر  تیز گیند باز ناتھن اسمتھ کی شاندار گیند بازی (۶؍وکٹیں) کی بدولت نیوزی لینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آئرلینڈ کو پہلی اننگز میں ۱۷۹؍رن پر ڈھیر کر دیا۔۴۹۰؍ رن بنا کر ڈکلیئر کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے : گجرات کو سوریہ ونشی اور آرچر سے محتاط رہنا ہوگا: عرفان پٹھان

اس کے بعد، دوسرے دن نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز نایتھن اسمتھ نے آئرلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔ انہوں نے نئی گیند کے اسپیل میں محض ۲۹؍ گیندوں کے اندر ۵؍ وکٹ حاصل کیں، اور مجموعی طور پر۴۰؍ رن دے کر ۶؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس تباہ کن گیند بازی کے باعث آئرلینڈ کی پہلی اننگز ۱۷۹؍ رن پر سمٹ گئی اور نیوزی لینڈ نے انہیں فوراً فالو آن کروا دیا۔ آئرلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رن اینڈی میک برائن (ناٹ آؤٹ ۷۳؍رن ) نے بنائے، جبکہ ان کے علاوہ مارک اڈائر نے ۴۰؍ رن  کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھئے : بھونیشور کمار پرپل کیپ کی ریس میں ابھی بھی ربادا سے آگے ہیں

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آئرلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں۲؍ وکٹوں کے نقصان پر ۶۵؍ رن بنا لیے تھے اور اسے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے (فالو آن ٹالنے) کے لیے اب بھی ۲۴۶؍ رن کی ضرورت ہے۔ فی الحال اسٹیفن ڈوہینی ۳۶؍ رن اور تھامس میس ۴؍رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK