Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعود شکیل کومقرر وقت میں کریز پر نہ پہنچنے پر ’ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا

Updated: March 07, 2025, 12:01 PM IST | Agency | Lahore

فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس طرح آؤٹ ہونے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے۔

Pakistani player Saud Shakeel. Photo: INN
پاکستانی کھلاڑی سعود شکیل۔ تصویر: آئی این این

:مقررہ وقت میں کریز پر نہ پہنچنے پر پاکستان کے سعود شکیل کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا جس کے بعد وہ ٹائم آؤٹ ہونے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی اور دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے ہیں ۔ پاکستان کے فرسٹ کلاس گھریلو ٹورنامنٹ پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل کے دوسرے دن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے کھیل رہے شکیل ۲؍ گیندوں پر ۲؍ وکٹیں گرنے کے بعد تیار نہ ہونے کی وجہ سے مقررہ وقت کے اندر کریزپر نہیں پہنچے۔ مخالف پی ٹی وی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے مقررہ ۳؍ منٹ کے اندر کریز پر نہ پہنچنے پر آؤٹ کی اپیل کردی۔ امپائرز نے ۳؍ منٹ کے اندر کریز پر نہ پہنچنے کی وجہ سے شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دےدیا۔ 
 ٹائم آؤٹ کاواقعہ پہلی بار ۲۰۲۳ءکے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران سامنے آیا تھا جب اینجلو میتھیوز کیخلاف بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کے ذریعہ اپیل کی گئی اور آؤٹ قرار دیا گیا تھا وہ بین الاقوامی کرکٹ میں اس طرح آؤٹ قرار دیئے گئے پہلے بلے باز تھے۔ 
 فرسٹ کلاس میچ میں محمد شہزاد نے لگاتار ۲؍ گیندوں پر عمر امین اور فواد عالم کو آؤٹ کردیا تھا اور ہیٹ ٹرک لینے کے قریب تھے۔ شکیل کے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان خان بیٹنگ کے لئے آئے اور وہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس طرح شہزاد نے اپنی ہیٹ ٹک مکمل کی۔ ایک وکٹ کے نقصان پر ۱۲۸؍ رن بنانے والے ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیم ۳؍ گیندوں کے اندر ۱۲۸؍رن پر پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی۔ شہزاد کی ہیٹ ٹرک نے پی ٹی وی کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ۲۰۵؍ کے اسکور پر سمیٹ دیا۔ قابل ذکر ہے کہ رمضان المبارک کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ رات کو اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK