:ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے سعودی عرب اور ایران کی فٹبال فیڈریشنز کے درمیان اس ضمن میں ’سنگِ میل کی اہمیت کے حامل معاہدے‘ کی تعریف کی ہے۔
EPAPER
Updated: September 06, 2023, 11:37 AM IST | Agency | Riyadh
:ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے سعودی عرب اور ایران کی فٹبال فیڈریشنز کے درمیان اس ضمن میں ’سنگِ میل کی اہمیت کے حامل معاہدے‘ کی تعریف کی ہے۔
:ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے سعودی عرب اور ایران کی فٹبال فیڈریشنز کے درمیان اس ضمن میں ’سنگِ میل کی اہمیت کے حامل معاہدے‘ کی تعریف کی ہے۔اس کے تحت دونوں ملکوں کی ٹیمیں کوئی غیرجانبدار میدان تلاش کرنے کے بجائے اندرون ملک اور بیرون ملک میچوں میں ایک دوسرے کی میزبانی کرسکتی ہیں ۔رونالڈو کی ٹیم النصر۱۹؍ستمبر کو تہران میں پرسیپولیس کلب کے خلاف میچ کھیلے گی۔ریٹرن لیگ کا میچ۲۷؍ نومبر کو الریاض میں کھیلا جائے گا۔ ایشیائی چمپئن لیگ میں ۲۰۱۵ء میں آخری مرتبہ سعودی اور ایرانی ٹیمیں گروپ مرحلے یا ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے اپنے ملک میں ایک دوسرے کے مدمقابل میدان میں اتری تھیں ۔اس سال مارچ میں چین کی ثالثی میں دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ سفارتی کشیدگی کم ہو رہی ہے اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا۔گزشتہ ۸؍ سال میں کسی ایرانی وزیرخارجہ کا اس طرح کا یہ پہلا دورہ تھا۔ ۲۰۱۶ءمیں غیرجانبدار مقامات کے استعمال پر اے ایف سی کے فیصلے کے بعد سے سعودی اور ایرانی کلبوں نے چمپئن لیگ میں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے دبئی اور دوحہ کے اسٹیڈیم استعمال کئے ہیں ۔