Inquilab Logo

ٹیم انڈیا کے پاس اچھےگیندباز موجود ہیں : سہواگ

Updated: June 17, 2021, 1:40 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن کا فائنل ۱۸؍ سے۲۲؍جون تک انگلینڈ کے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

Virender Sehwag .Picture:INN
وریندر سہواگ۔تصویر :آئی این این

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  ورلڈ ٹیسٹ چمپئن کا فائنل  ۱۸؍ سے۲۲؍جون تک انگلینڈ کے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ وہاں کے حالات کو نیوزی لینڈ کیلئے فائدہ مند بتایا جارہا ہے  حالانکہ  ٹیم کے سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ اس سے پوری طرح متفق نہیں ہیں۔ سہواگ کا خیال ہے کہ چاہے سوئنگ یا اسپن ہندوستان کی ٹیم کے پاس ہر صورتحال  سے نمٹنے کیلئے گیندباز موجود ہیں۔
 سہواگ نے کہا کہ ہندوستان کی بولنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو  ان کی سرزمین میں دو مرتبہ شکست دی ہے اور ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔حالانکہ ابھی ٹیم انڈیا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔  ہندوستان کے پاس کئی ایسے بہترین بلے باز ہیں جو کسی بھی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے۲۰؍ وکٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اورٹیم انڈیا کے پاس ایسے گیندباز ہیں جو کسی بھی صورتحال میں ۲۰؍ وکٹ  لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 
 سہواگ نے کہا کہ محمد سمیع ، جسپریت بمراہ ، ایشانت شرما ، روی چندرن اشون ، رویندر جڈیجا جیسے اچھے گیندباز ہیں۔ ہندوستان کی بولنگ لائن اپ بہت متوازن ہے۔ اگر حالات سوئنگ اور سیم میں مدد ملے گی تو  ہندوستان کے پاس اس کا فائدہ اٹھانے لائق تیز گیندباز موجود ہیں۔ وہیں اگر اسپن کو مدد ملے گی تو ہمارے پاس اشون اور جڈیجا ہیں۔ ہندوستان کی بولنگ یونٹ نے مستقل طور پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ گیندبازاچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK