جارح افتتاحی بلے باز شیفالی ورما کی انگلینڈ کے خلاف ۲۸؍جون سے ٹرینٹ برج میں شروع ہونے والی ۵؍ میچوں کی سیریز کیلئے ہندوستانی ٹی ۔۲۰؍ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: May 16, 2025, 2:24 PM IST | Agency | New Delhi
جارح افتتاحی بلے باز شیفالی ورما کی انگلینڈ کے خلاف ۲۸؍جون سے ٹرینٹ برج میں شروع ہونے والی ۵؍ میچوں کی سیریز کیلئے ہندوستانی ٹی ۔۲۰؍ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
جارح افتتاحی بلے باز شیفالی ورما کی انگلینڈ کے خلاف ۲۸؍جون سے ٹرینٹ برج میں شروع ہونے والی ۵؍ میچوں کی سیریز کیلئے ہندوستانی ٹی ۔۲۰؍ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہیں ۷؍ ماہ کے وقفے کے بعد قومی ٹیم میں بلایا گیا۔ شیفالی خراب فارم کی وجہ سے اکتوبر ۲۰۲۴ءسے ہندوستانی ٹیم سے باہر تھیں۔ دریں اثناء انھیں انگلینڈ کے خلاف ۳؍ میچوں کی یکروزہ سیریز کیلئے ون ڈے ٹیم میں جگہ نہیں ملی، جس کا اعلان بھی جمعرات کو کیا گیا۔
ویمنز پریمیر لیگ میں دہلی کیپٹلز کے لئے شیفالی ورما کیلئے شاندار سیزن رہا، انہوں نے ۹؍ میچوں میں ۱۵۲؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۳۰۴؍رن بنائے۔ وہ ڈبلیو پی ایلمیں نیٹ سائور برنٹ، ایلیس پیری اور ہیلی میتھیوز کے پیچھے سب سے زیادہ رن بنانے والوں میں چوتھے نمبر پر رہیں اور سب سے زیادہ رن بنانے والی ہندوستانی بلے بازوں میں شامل تھیں۔
ٹیم میں واپسی کرنے والی ایک اور کھلاڑی وکٹ کیپر یاستیکا بھاٹیہ ہیں، جو گزشتہ نومبر سے خواتین کی بگ بیش لیگ کے دوران کلائی کی انجری کے باعث باہر تھیں۔ وہ ون ڈے ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔ یاستیکا کے علاوہ دونوں ٹیموں میں دوسری وکٹ کیپر ریچا گھوش ہیں۔ ہندوستان نے جہاں ۱۵؍ رکنی ٹی ۔۲۰؍ٹیم کا اعلان کیا ہے وہیں ون ڈے اسکواڈ میں ۱۶؍کھلاڑی شامل ہیں اور دونوں ٹیموں کی قیادت ہرمن پریت کور کریں گی جبکہ اسمرتی مندھانا نائب کپتان ہوں گی۔