Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان کا سنیل نارائن کیلئے محبت بھرا پیغام ، کہا’’ آپ جادوگرہیں‘‘

Updated: May 06, 2026, 1:45 PM IST | Agency | Kolkata

کنگ خان نے سنیل کو اپنا دوست قراردیتے ہوئے لکھا ’’ ہم تمہیں اپنے گھروالوں جیسا چاہتے ہیں‘‘،سنیل نارائن نے آئی پی ایل میں ۲۰۰؍وکٹ مکمل کئے ہیں۔

Shah Rukh And Sunil.Photo:X
شاہ رخ اور سنیل۔ تصویر: ایکس

رواں آئی پی ایل  میں سنیل نارائن نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ایک ہی اوور میں۲؍وکٹ لئے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل کی پچ پر اپنے ۲۰۰؍ وکٹ بھی مکمل کرلئے ۔سنیل نارائن نے پہلے سلیل اروڑا کو آؤٹ کیا اور پھر ایشان کشن کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کولکاتا نائٹ رائڈرس (کے کے آر) کیلئے ۲۰۱۲ءمیں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والے سنیل نارائن نے سلیل اروڑا کو اپنا۲۰۰؍ واںشکار بنایا۔ آئی پی ایل میں ۲۰۰؍سے زائد وکٹ لینے والے سنیل نارائن کے کے آر کے پہلے اور مجموعی طور پر تیسرے گیند باز بنے۔ کے کے آر کے شریک مالک اور بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان بھی اس کامیابی پر کافی خوش نظر آئے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ: محکمہ انصاف میں وکلاء کی بھرتی کا بحران، مقدمات میں تاخیر

انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سنیل نارائن کیلئے ایک اہم پیغام لکھا  ’’سنیل میرے دوست...۱۵؍ واں سیزن ہے... ۲۰۰؍ سے زائد وکٹ....۳؍ آئی پی ایل خطاب اور دنیا کی دیگر ٹی۲۰؍لیگ میں کے کے آر فرنچائزی کیلئے جیت۔ آپ جادوگر ہیں اور ہم تمہیں  اپنے گھر والوں جیسا چاہتے ہیں۔ آج اور ہمیشہ کیلئے بڑا والا ہَگ (گلے ملنا)۔ صحت مند رہو اور مسکراتے رہو۔‘‘واضح رہے کہ حیدرآباد کے خلاف سنیل نارائن نے۴؍اوور میں۳۱؍رن دے کر۲؍ وکٹ لئے۔انہوں نے اس اوور کی پہلی گیند پر سلیل اروڑا کا وکٹ لیا جو ان کا۲۰۰؍ واںآئی پی ایل شکار بنے اور آخری گیند پر ایشان کشن کو آؤٹ کیا۔۱۹۷؍ میچوں کی ۱۹۵؍ اننگز کے بعد سنیل نارائن کے نام ۶ء۷۹؍کی اکنامی سے اب تک۲۰۱؍ وکٹ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سنیل نارائن سے قبل یجویندر چہل اور بھونیشور کمار آئی پی ایل میں ۲۰۰؍ سے زائد وکٹ لے چکے ہیں۔۲۰۰؍ سے زائد آئی پی ایل وکٹ لینے والے گیند بازوں کے  درمیان سنیل نارائن کی اکنامی سب سے بہتر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK