Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہین کے ساتھ نئی گیند کا پارٹنر حسن علی ہوں گے: بابر اعظم

Updated: September 26, 2023, 9:43 PM IST | Lahore

پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے اور ان کی جگہ حسن علی شاہین کے ساتھ گیندبازی کا آغاز کریں گے

Babar Azam. Photo:INN
بابر اعظم ۔ (تصویر:آئی این این)

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے آئندہ آئی سی سی  مینز کرکٹ ورلڈ کپ۲۰۲۳ء میں شاہین شاہ آفریدی کیلئے نئی گیند کے ساتھی کے  حوالے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال پر روشنی ڈالی ہے۔ روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر نے نسیم شاہ کی عدم موجودگی سے پیدا ہونے والے خلاء پر بات چیت کی۔ انہوں  نے کہا کہ یقیناً ہم نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے کیونکہ شاہین(آفریدی)  اور نسیم کی ایک ساتھ بولنگ نے ہمیں ایک مختلف ردھم فراہم کیا ان کے  متبادل کو چننا آسان نہیں تھا لیکن ہم سب مل کر بیٹھے اورچیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی قیمتی آرا لی۔
بابراعظم نے بتایا کہ شاہین شاہ  آفریدی کے ساتھ نئی گیند کے پارٹنر حسن علی ہوں گے کیونکہ ان کے پاس تجربہ  ہے اور وہ اس سے پہلے ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں یہ تبصرہ نہیں کرسکتا کہ نئی گیند کون کرے گا اور پرانی گیند کون؟ کیونکہ ہم ابھی  اپنی حکمت عملی ظاہر نہیں کر سکتے لیکن ہم نے ابھی کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں  بنایا ہے، یہ ہمارے لئے اس وقت مزید واضح ہو جائے گا جب ہم ہندوستان کا سفر  کریں گے اور اس کا جائزہ لیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پُرعزم ہیں۔منگل کو ورلڈ کپ سے متعلق پریس کانفرنس  کے دوران انہوں نے ایشیا کپ کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی غلطیوں سے سیکھا ہے، کوشش ہے کہ مستقبل میں غلطیاں نہ ہوں، ہندوستان میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں، بھرپور تیاری ہے، کوشش ہو گی اچھا کھیلیں، ورلڈ کپ جیت کر آئیں، مڈل اوورس میں اچھا پرفارم نہیں کر پار ہے، نسیم شاہ کو مس کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ حالات  کے بارے میں علم ہے، سابق کرکٹرس سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے۔ میرے لئے اعزاز ہے کہ اس مرتبہ کپتان کی حیثیت سے کھیل رہا ہوں، کوشش ہے کہ ہم جیت کر آئیں۔ احمد آباد میں کھیلنے کیلئے پُرجوش ہوں، بڑا ایونٹ ہیرو بننے کا ٹائم ہوتا ہے، سب کھلاڑیوں کیلئے ورلڈ کپ اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ہی لڑکوں کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے ہیں، ایشیا کپ کے دو میچ میں ہم اچھا نہیں کھیلے، ہر میچ میں مختلف غلطیاں ہوتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK