ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں ۴؍وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ شائی ہوپ نے ۱۰۹؍رن کی اننگز کھیلی۔
EPAPER
Updated: December 05, 2023, 11:09 AM IST | Agency | New Delhi
ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں ۴؍وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ شائی ہوپ نے ۱۰۹؍رن کی اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے تاریخ رقم کی۔ دراصل، انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شائی ہوپ نے اپنے ون ڈے کریئر کی ۱۶؍ویں سنچری بنائی۔ شائی کی اننگز کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔ شائی ہوپ نے۸۳؍ گیندوں پر ۱۰۹؍ رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا۳۲۶؍ رن کا ہدف حاصل کر لیا۔ انگلینڈ نے پہلے ۳۲۵؍رن بنائے تھے اور ونڈیز نے ۴۸ء۵؍ اوور میں ۶؍وکٹ پر ۳۲۶؍رن بناکر میچ ۴؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ شائی ہوپ نے بھی سنچری بنا کر تاریخ رقم کی۔
شائی ہوپ ون ڈے میں اننگز کے لحاظ سے تیز ترین۵۰۰۰؍ رن بنانے والے مشترکہ تیسرے بلے باز بن گئے ہیں ، ایسا کر کے شائی ہوپ نے وراٹ کوہلی اور ویوین رچرڈس (کوہلی یا ویو رچرڈس) کی برابری کر لی ہے۔ کوہلی اور ویوین رچرڈس نے اپنے کریئر میں ۱۱۴؍ ون ڈے اننگز میں ۵۰۰۰؍ رن مکمل کئے تھے۔ اب شائی ہوپ نے اپنے کریئر کی۱۱۴؍ویں اننگز میں ۵۰۰۰؍ ون ڈے رن بھی مکمل کر لئے ۔
ہم میچ پلے کے لحاظ سے شائی ہوپ دونوں بلے بازوں سے آگے ہیں ۔ شائی ہوپ نے۱۱۹؍ ون ڈے میچ کھیل کر ۵۰۰۰؍ رن مکمل کر لئے ہیں ۔ وہیں اگر ہم کوہلی کی بات کریں تو ہندوستانی بلے باز نے۱۲۰؍ میچوں میں ۵۰۰۰؍ ون ڈے رن مکمل کئے تھے۔ عظیم بلے باز ویوین رچرڈس نے۱۲۶؍ میچوں میں ۵۰۰۰؍ رن مکمل کئے تھے۔