Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا میں دونوں ممالک کے کرکٹ مداحوں کو پرجوش کریں گے : شان مسعود

Updated: December 06, 2023, 11:23 AM IST | Agency | Islamabad

 پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ایسا کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جو دونوں ممالک کے کرکٹ مداحوں کو پرجوش کرے۔

Pakistani players are practicing. Photo: INN
پاکستانی کھلاڑی پریکٹس کررہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

 پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ایسا کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جو دونوں ممالک کے کرکٹ مداحوں کو پرجوش کرے۔ کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کیخلاف میچ سے قبل میڈیا ٹاک کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمیں رن بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی، گیندباز۲۰؍ وکٹ لیں گے تو ہمارے لئے منصوبوں پر عملدر آمد کرنا آسان ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بولنگ میں بہت متبادل موجود ہیں ، سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے، وسیم جونیئر کو اس لئے ساتھ لائے ہیں ، خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں ۔ شان مسعود نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ کریں گے، بابراعظم نمبر۴؍ پر کھیلیں گے جبکہ سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں ، یہ سیریز ان کیلئے ایک جذباتی سیریز ہوگی، کوشش کریں گے کہ ان کی آخری سیریز میں وارنر کے لئے مختلف چیلنجز لائیں۔
شان مسعود نے کہا کہ ہم یہاں آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں ہمیں کسی کا منہ بند نہیں کرنا، ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کرکٹ کھیلیں گے، ہم ایسا کرکٹ کھیلیں گے جو کہ مداحوں کو پسند آئے۔ان کا کہنا تھا کہ نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں لیکن ہم مثبت انداز میں کھیلیں گے، ہمارے بارے میں رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے۔ میں نے زندگی میں ہمیشہ چیلنجز قبول کئے ہیں ، یہ ایک چیلنج ہے اور ایک اچھا موقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK