ہندوستان کے سابق اوپنر شکھر دھون نے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے چند دن بعد ہی لیجنڈس لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
EPAPER
Updated: August 27, 2024, 11:27 AM IST | Agency | New Delhi
ہندوستان کے سابق اوپنر شکھر دھون نے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے چند دن بعد ہی لیجنڈس لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
ہندوستان کے سابق اوپنر شکھر دھون نے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے چند دن بعد ہی لیجنڈس لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ دھون، جنہوں نے خود کو جدید دور کے وائٹ بال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر قائم کیا ہے، اپنی دھماکہ خیز بلے بازی اور جاندار شخصیت کیلئے جانے جاتے ہیں۔ دھون کی ایل ایل سی میں شمولیت ان کے پہلے سے ہی شاندارکریئر میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے۔
دھون نے ایل ایل سی کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں لیجنڈس لیگ کرکٹ میں شامل ہونے کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’ `لیجنڈس لیگ کرکٹ کیساتھ اس نئے باب کا آغاز میرے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک مثالی پیش رفت کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ میرا جسم اب بھی کھیل کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔ میں اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں، کرکٹ میرا اٹوٹ انگ ہے، یہ مجھے کبھی نہیں چھوڑے گا۔ میں اپنے کرکٹ کے دوستوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کیلئے بیقرار ہوں۔