آکاش چوپڑا نے بھی حیرت کا اظہار کیا، جسپریت بمراہ کو شامل کرنے پر بی سی سی آئی پر تنقیدیں
EPAPER
Updated: August 20, 2025, 4:37 PM IST | Agency | New Delhi
آکاش چوپڑا نے بھی حیرت کا اظہار کیا، جسپریت بمراہ کو شامل کرنے پر بی سی سی آئی پر تنقیدیں
ہندوستان کے ایشیا کپ اسکواڈ کے اعلان کے بعد سابق کرکٹرز ابھیشیک نائر اور آکاش چوپڑا نے شبھ من گل کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے، شریاس ایّر کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے فیصلے اور جسپریت بمراہ کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے طریقے پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا اور شدید تنقیدیں کیں۔ شبھ من گل کی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں واپسی پر ابھیشیک نائر نے کہاکہ ٹیم کے اس اعلان سے آپ کو سلیکٹرز کی ذہنیت اور سوچ کا اندازہ ہوتا ہے۔ شبھ من کے انتخاب کے ساتھ ہی وہ وقت کے ساتھ ساتھ تمام فارمیٹس کے کپتان بن جائیں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ اگلے ۱۲؍مہینے شبھ من گل کی زندگی میں بہت دلچسپ ہونے والے ہیں۔ شریاس ایّر کی ٹیم سے غیر موجودگی پر انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ایّر کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے جس سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ ایّر سلیکٹروں کے پلان میں نہیں ہیں۔ جسپریت بمراہ کی ٹیم میں واپسی پر، نائر نے کہاکہ ہم سب کو سمجھنا ہوگا کہ بمراہ ایک انمول اثاثہ ہیں۔
اسکواڈ میں گل کے انتخاب پر آکاش چوپڑا نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان ایک آل فارمیٹ کپتان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ شبھ من گل کی واپسی کے ساتھ سنجو سیمسن کی قسمت تقریباً طے ہو گئی ہے۔ وہ اب پلیئنگ الیون میں نہیں رہیں گے کیوں کہ آپ تلک ورما یا ہاردک پانڈیا کو نہیںہٹائیں گے۔