ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ فیفا کی اصل ٹرافی ان کے پاس ہے، جبکہ چیلسی کو اس کی نقل دی گئی ہے، ساتھ ہی ٹرمپ نے کہا کہ وہ ٹرافی انہوں نے اپنے اوول دفتر میں رکھوا دیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 16, 2025, 7:01 PM IST | Washington
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ فیفا کی اصل ٹرافی ان کے پاس ہے، جبکہ چیلسی کو اس کی نقل دی گئی ہے، ساتھ ہی ٹرمپ نے کہا کہ وہ ٹرافی انہوں نے اپنے اوول دفتر میں رکھوا دیا ہے۔
فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل میں اچانک حیرت کا موڑ اس وقت آیا جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ’’اصل فیفا کلب ورلڈ کپ ٹرافی‘‘ ہے۔ یہ مارچ میں فیفا صدر جیانی انفنٹینو نے انہیں تحفے میں دی تھی۔ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں یاد کرتے ہوئے کہا’’انہوں نے کہا، `کیا آپ اس ٹرافی کو تھوڑی دیر کے لیے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں؟ ہم نے اسے اوول آفس میں رکھ دیا۔پھر میں نے پوچھا، `آپ ٹرافی کب واپس لیں گے؟انہوں نے جواب دیا، `ہم کبھی واپس نہیں لیں گے۔ آپ اسے ہمیشہ اوول آفس میں رکھ سکتے ہیں۔ ہم ایک نئی بنا رہے ہیں۔ اور انہوں نے واقعی ایک نئی بنا لی۔ تو یہ کافی دلچسپ تھا۔ یہ ابھی اوول آفس میں موجود ہے۔‘‘
واضح رہے کہ ٹرافی تقریب کے دوران ٹرمپ فاتحین کے پوڈیم کے بیچوں بیچ بے تکلفی سے کھڑے رہے، جس نے مداحوں اور فاتح ٹیم کو حیرت میں ڈال دیا۔ وہ میچ کے بہترین کھلاڑی کول پامر جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ پوڈیم پر تھے۔ جس پر چیلسی کے کپتان نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ وہ یہاں ہوں گے، لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ جب ہم ٹرافی اٹھائیں گے تو وہ پوڈیم پر ہوں گے۔ اس لیے میں تھوڑا الجھن میں تھا۔‘‘ ایک اور عجیب موقع پر، ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا مذاق اڑایا جس کے تحت ’’ساکر‘‘کو’’ `فٹبال‘‘ کہلانے کا حکم ہو سکتا ہے۔ اس تقریب میں امریکی انتظامیہ کے اہم افراد جیسے اٹارنی جنرل پام بانڈی اور ہوم لینڈ سیکورٹی چیف کرسٹی نوم بھی موجود تھے۔ ہاف ٹائم پر برطانوی راک بینڈ کولڈپلے نے جے بالوِن، ڈوجا کیٹ، ٹیمز اور ایمانوئل کیلے کے ساتھ مل کراپنے فن کا مظاہرہ پیش کی۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں جنگ بندی سے متعلق پیش رفت جلد ہو سکتی ہے: ڈونالڈ ٹرمپ
سوشل میڈیا صارفین، مداحوں اور حامیوں کو ٹرمپ کی چیلسی کے ساتھ پوڈیم پر عجیب و غریب گفتگو پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا’’کتنی شرم کی بات ہے۔‘‘ایک اور صارف نے لکھا’’یہ تو ہمیشہ توجہ کا مرکز بننا چاہتے ہیں۔‘‘ جبکہ یہ کہتے ہوئے کہ ٹرمپ نے فاتحین کی ٹرافی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ ایک صارف نے کہا’’ ٹرمپ کا چیلسی کی عالمی کپ ٹرافی اوول آفس میں رکھنا مکمل خود فریبی ہے۔‘‘یہ بتاتے ہوئے کہ فیفا نے ٹرافی اوول آفس میں چھوڑ دی۔ ایک صارف نے لکھا’’یہ کھیلوں میں بھی ایسی چیز جیتنے کا ڈھونگ رچاتے ہیں جو ان کی اپنی نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: افغانوں کا تحفظی درجہ ختم کرنے کے ٹرمپ کے اقدام پرعدالت کی روک
تاہم دوسری طرف،ٹرمپ کے حامیوں نے ان کی موجودگی، کھیلوںکے لیے ان کی لگن اورامریکہ سے محبت کی تعریف کی۔ جبکہ کچھ لوگوں کے لیے ان تمام باتوں پر یقین کرنا مشکل تھا اور انہوں نے اسے مذاق قرار دیا۔