ایس ایس راجہ مولی کی اگلی فلم ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘میں مہیش بابو خود ہی اسٹنٹ کریں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ اسٹنٹ کے مناظر مستند نظر آئیں۔
EPAPER
Updated: July 16, 2025, 6:01 PM IST | Mumbai
ایس ایس راجہ مولی کی اگلی فلم ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘میں مہیش بابو خود ہی اسٹنٹ کریں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ اسٹنٹ کے مناظر مستند نظر آئیں۔
مہیش بابو ایس ایس راجہ مولی کی اگلی فلم میں ایک چیلنجگ کردار نبھانے کیلئے تیارہیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق مہیش بابو ایس ایس راجہ مولی کی فلم ’’ ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ میں خود ہی اسٹنٹ کریں گے۔ قبل ازیں ایس ایس راجہ مولی کے ساتھ کام کرنے کے دوران پربھاس اور رام چرن نے بھی اپنے ڈانس کے مناظر میں اسٹنٹ خود ہی کئے تھے۔ ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ تیلگو سنیما کے متوقع پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ ہندوستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی کی جائےگی جس کی ہدایتکاری ایس ایس راجہ مولی انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: گلوکار اریجیت سنگھ ہدایتکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائیں گے: رپورٹ
تیلگو سنیما کے مطابق ’’مہیش بابو نے فلم کے ایکشن کے مناظر کو مستند دکھانے کیلئےخود ہی اسٹنٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔مبینہ طور پر فلمساز یہ چاہتے ہیں کہ مہیش بابوایکشن کے تمام مناظر میں سامنے اور مرکز میں نظرآئیں۔ ‘‘ سنیماٹوگرافر سنتھیل کمار،جو ’’مگھادیرا‘‘،’’باہوبلی :دی بگیننگ‘‘ اور ’’آر آر‘‘ میں اپنی اداکاری کیلئے جانے جاتے ہیں،نے تیلگو ۳۶۰؍سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایس ایس راجہ مولی ایسا چاہتے ہیں اسی لئے میں نے سنیماٹوگرافر کے طور پر کام نہیں کر رہا ہوں۔‘‘ تاہم، اس رسک کی وجہ سے فلم کے پروڈکشن کوآگے بڑھایا جاسکتا ہے اور فلمسازوں نے دیگر تفصیلات کو مخفی رکھا ہے۔ڈیکن کرانیکل کی رپورٹ میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ مہیش بابو کو فلم میں فاسٹ پیسڈ سولو ڈانسر کے طور پر پیش کیا جائے گاجبکہ فلم کی شوٹنگ کیلئے سیٹ حیدرآباد کے مضافات میں بنایا جائے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: رشبھ شیٹی ’’کانتارا : چیپٹر وَن ‘‘ کیلئے ۱۰۰؍ کروڑ روپے معاـوضہ لیں گے
پرینکا چوپڑہ نے فلم کیلئے ایک مخصوص سین کیا ہے جس میں وہ میوربھانج ڈانس کریں گی۔ کوریوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے یہ تصدیق کی ہے۔ اس درمیان ایس ایس راجہ مولی نے سنیماٹوگرافر سنتھیل کمار کو ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ سے نکال دیا ہے۔ قبل ازیں ایس ایس راجہ مولی اورسنتھیل کمارنےراجہ مولی کی بلاک بسٹر فلموں جیسے ’’آر آر آر‘‘ اور ’’باہوبلی ‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ حال ہی میں سنتھیل کمارنے یہ تصدیق کی ہے اور بتایا ہےکہ فلم میں راجہ مولی نے کسی اور سنیماٹوگرافر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘