ٹیم انڈیا کے ٹیسٹ کپتان شبھ من گل کا انگلینڈ کا پہلا دورہ کافی شاندار رہا۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے زیر استعمال کئی اشیاء چیریٹی نیلامی میں نیلام کر دی گئیں۔
EPAPER
Updated: August 09, 2025, 7:15 PM IST | London
ٹیم انڈیا کے ٹیسٹ کپتان شبھ من گل کا انگلینڈ کا پہلا دورہ کافی شاندار رہا۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے زیر استعمال کئی اشیاء چیریٹی نیلامی میں نیلام کر دی گئیں۔
ٹیم انڈیا کے ٹیسٹ کپتان شبھ من گل کا انگلینڈ کا پہلا دورہ کافی شاندار رہا۔ اس دورے میں ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان شبھ من گل نے اپنی بلے بازی اور کپتانی سے سب کا دل جیت لیا۔ ۵؍ میچوں کی سیریز میں شبھ من گل نے۱۰؍ اننگز میں۷۵۴؍ رن بنائے جس میں ایک ڈبل سنچری اور ۴؍ شاندار سنچریاں شامل ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے سیریز۲۔۲؍ سے برابر کر دی۔ سیریز ختم ہونے کے بعد ہندوستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے زیر استعمال کئی اشیاء چیریٹی نیلامی میں نیلام کر دی گئیں۔ اس نیلامی میں گل کی ٹی شرٹ سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوئی۔
یہ نیلامی `ریڈ فار روتھ نامی چیریٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کی گئی تھی، جس میں کھلاڑیوں کی ٹی شرٹس کے ساتھ ساتھ کیپس، بلے اور میچ کے ٹکٹ جیسے کرکٹ کے کئی دیگر سووینئرس بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیئے:وراٹ کوہلی کوچ نعیم امین سے تربیت لینے میں مصروف
گل کی جرسی کتنے میں فروخت ہوئی ؟
لارڈس میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران شبھ من گل کی پہنی ہوئی اور دستخط شدہ ٹی شرٹ نیلامی میں تقریباً۵ء۴۱؍ لاکھ روپے میں خریدی گئی۔ اس نیلامی میں گل کی جرسی سب سے مہنگی فروخت ہوئی۔ گل کے علاوہ، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈ یجا کی دستخط شدہ جرسی۴۲۰۰؍پاؤنڈس (تقریباً۹۴ء۴؍ لاکھ روپے) میں فروخت ہوئی اور مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ کے ایل راہل کی جرسی ۴۰۰۰؍ پاؤنڈس (تقریباً۷۰ء۴؍ لاکھ روپے) میں تیسرے نمبر پر رہی۔
جو روٹ کی جرسی بھی مہنگی فروخت
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جو روٹ کی جرسی بھی مہنگی تھی جو۳۸۰۰؍ پاؤنڈس (تقریباً۴۷ء۴؍ لاکھ روپے) میں فروخت ہوئی جبکہ بین اسٹوکس کی جرسی ۳۴۰۰؍ پاؤنڈس (تقریباً۴؍ لاکھ روپے) میں نیلام ہوئی۔ کیپس میں انگلینڈ کے لیے جو روٹ کی دستخط شدہ کیپ سب سے زیادہ۳۰۰۰؍ پاؤنڈس (تقریباً۵۲ء۳؍ لاکھ روپے) میں فروخت ہوئی، جبکہ ہندوستان کے لیے رشبھ پنت کی کیپ۱۵۰۰؍ پاؤنڈس (تقریباً۷۶ء۱؍ لاکھ روپے) میں فروخت ہوئی۔
`ریڈ فار روتھ مہم کیا ہے؟
لارڈس ٹیسٹ میں ہر سال ’ریڈ فار روتھ‘ مہم کے لیے ایک دن مختص کیا جاتا ہے، جس کا آغاز انگلینڈ کے سابق کپتان اینڈریو اسٹراس نے اپنی اہلیہ روتھ اسٹراس کی یاد میں کیا تھا، جو کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ اس دن کرکٹرس، مبصرین اور تماشائی سبھی سرخ کپڑے پہنتے ہیں۔ اب یہ اقدام کرکٹ کے سالانہ کیلنڈر کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔