Inquilab Logo Happiest Places to Work

وراٹ کوہلی کوچ نعیم امین سے تربیت لینے میں مصروف

Updated: August 09, 2025, 6:04 PM IST | London

ہندوستانی کرکٹر انٹر نیشنل کرکٹ میں لوٹنے کیلئے تیار۔ آئی پی ایل فرنچائزی گجرات ٹائٹنس کے کوچ سے تربیت لے رہے ہیں۔ اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔

Virat Kohli and Naeem Amin. Photo:INN
وراٹ کوہلی اور نعیم امین۔تصویر: آئی این این

تجربہ کارہندوستانی بلے باز وراٹ کوہلی نے۵؍ ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی تیاری شروع کردی ہے۔ وہ لندن میں گجرات ٹائٹنس کے اسسٹنٹ کوچ نعیم امین سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ کوہلی اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ۳؍ ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔ ۳۶؍سالہ ہندوستانی بلے باز نے جمعہ کو انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی پریکٹس کی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ نعیم امین کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ نعیم نے کوہلی کا بیٹ بھی پکڑ رکھا ہے۔ وراٹ  نے لکھا’’ تیاری میں مدد کرنے کے لیے شکریہ بھائی۔ آپ کو دیکھ کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔‘‘

وراٹ کوہلی نے ۹؍ مارچ۲۰۲۵ء کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔ آخری بار وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چمپئن ٹرافی کے فائنل میں کھیلے تھے۔ ہندوستانی ٹیم نے یہ میچ۴؍ وکٹ  سے جیت لیاتھا۔

یہ بھی پڑھیئے:شاہین کی اونچی پرواز، پاکستان کو فاتح بنایا

 کوہلی اکتوبر میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے 
وراٹ کوہلی اکتوبر کے مہینے میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف ۳؍ ون ڈے سیریز میں حصہ لیں گے۔ ٹیم انڈیا یہ سیریز۱۹؍ سے۲۵؍ اکتوبر کے درمیان کھیلے گی۔ اس دورے میں۵؍ ٹی ۲۰؍ میچ بھی کھیلے جائیں گے تاہم وراٹ کوہلی ٹی ۲۰؍ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
وراٹ نے ٹی۲۰؍ اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے
وراٹ  کوہلی نے انٹرنیشنل ٹی ۲۰؍ اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ وہ ۱۲؍ مئی کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ اس سے قبل  انہوں نے۲۹؍ جون۲۰۲۴ء کو ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل کو الوداع کہا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK