• Fri, 21 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سدھانت چترویدی فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ کو دل کے کافی قریب فلم مانتے ہیں

Updated: November 21, 2025, 8:15 PM IST | Mumbai

سدھانت چترویدی کی آنے والی رومانی فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ کا پہلا لُک ریلیز ہو چکا ہے۔ اینیمیشن ویژولز میں مرنال ٹھاکر کے ساتھ نظر آ رہے سدھانت نے اس لُک کے ساتھ ہی ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔

Siddhant Chaturvedi.Photo:INN
سدھانت چترویدی۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ کو اپنے دل کے نہایت قریب مانتے ہیں۔ سدھانت چترویدی کی آنے والی رومانی فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ کا پہلا لُک ریلیز ہو چکا ہے۔ اینیمیشن ویژولز میں مرنال ٹھاکر کے ساتھ نظر آ رہے سدھانت نے اس لُک کے ساتھ ہی ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔ اینیمیشن ویڈیو اور پوسٹر ناظرین کو ایک خواب جیسی، شاعرانہ دنیا میں لے جاتے ہیں، جو سدھانت کے لیے ایک تازگی سے بھری تبدیلی خیال کی جا رہی ہے۔
اپنی انٹینسٹی اور آف بیٹ رول کے لئے مشہور سدھانت، اس فلم میں ایک نرم، جذباتی اور تہہدار کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور اُن کے مداح اسے ان کا اب تک کا سب سے خوبصورت رومانی اوتار قرار دے رہے ہیں۔ سدھانت چترویدی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک دل چھو لینے والا نوٹ شیئر کرتے ہوئے ناظرین تک اپنی بات پہنچائی۔ انہوں نے لکھا  کہ ’’دو دیوانے شہر میں ‘‘ ایک ایسی فلم ہے، جو میرے دل کے کافی قریب ہے۔ سچ کہوں تو اس کی شوٹنگ کے دوران میری ذاتی زندگی میں بھی بہت کچھ چل رہا تھا… لیکن یہ سفر مجھے کسی نہ کسی طرح ٹھیک کر گیا… اُمید ہے یہ آپ کو بھی ٹھیک کرے۔‘‘
فلم دو دیوانے شہر میں  کو سنجے لیلا بھنسالی، پریرنا سنگھ، اُمیش کمار بنسل اور بھرت کمار رنگا نے رَوِی اُدے وار فلمز کے تعاون سے پروڈیوس کیا ہے۔ زی اسٹوڈیوز اور بھنسالی پروڈکشنز کی یہ رومانوی ڈراما فلم رَوِی اُدے وار کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے۔ یہ فلم ۲۰؍فروری۲۰۲۶ء کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:مس یونیورس ۲۰۲۵ء:: میکسیکو کی فاطمہ بوش نے مس یونیورس کا خطاب جیتا

کُنال کھیمو کے نئے شو ’’سنگل پاپا ‘‘ کے پرومو میں کامیڈی کا تڑکا
 کُنال کھیمو اور منوج پاہوا کی آنے والی سیریز ’’سنگل پاپا‘‘ کا پہلا پرومو جاری ہو گیا ہے۔ یہ سیریز نئے دور میں باپ بننے کے بعد کی بھاگ دوڑوالی زندگی کو مزاحیہ اور جذباتی انداز میں پیش کرتی ہے۔شو میں عائشہ رضا اور مِس میچڈ فیم پراجکتا کولی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ برابر کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گا

سوشل میڈیا پر پرومو شیئر کرتے ہوئے نیٹ فلکس نے لکھا کہ کیا یہ ۵؍ لوگوں کا خاندان بن پائے گا؟ دیکھئے سنگل پاپا  جو ۱۲؍ دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو رہی ہے۔  کُنال کھیمو نے گورَو گہلوت کا رول ادا کیا ہے، جنہیں ایک ناممکن باپ  بتایا گیا ہے۔ ایسا باپ جس کی عمر تو بڑھ گئی ہے لیکن حرکتیں ابھی تک بچوں والی ہیں۔ بیوی بھی اسے طلاق دے چکی ہے۔ اپنی شوخی اور بغیر سوچے سمجھے وہ اچانک ایک بچے کو گود لے لیتا ہے۔ اس کے بعد اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے، یہی سب کچھ قابل دید ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK