Updated: February 18, 2026, 4:03 PM IST
| Mumbai
بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی ہندوستانی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی یوراج سنگھ کی بایوپک میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اپنی آنے والی فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ کے سلسلے میں خبروں میں رہنے والے سدھانت چترویدی نے ایک بار پھر اپنے اس ڈریم رول کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
سدھانت چترویدی۔ تصویر:آئی این این
بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی ہندوستانی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی یوراج سنگھ کی بایوپک میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اپنی آنے والی فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ کے سلسلے میں خبروں میں رہنے والے سدھانت چترویدی نے ایک بار پھر اپنے اس ڈریم رول کے بارے میں کھل کر بات کی ہے، جو کئی برسوں سے ان کے دل کے بہت قریب ہے۔کرکٹ پر مبنی ویب سیریز انسائیڈ ایج سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے سدھانت نے ایک بار پھر کرکٹ کی دنیا کی طرف لوٹتے ہوئے یوراج سنگھ کی بایوپک کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
بایوپک کے حوالے سے سدھانت نے کہاکہ مشہور کرکٹر یوراج سنگھ کی زندگی ایک رولر کوسٹر کی طرح واقعی ناقابلِ یقین رہی ہے۔ مجھے وہ صرف کرکٹر کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک شخصیت کے طور پر بھی بہت پسند ہیں۔ میں ان کے کھیل، طرزِ زندگی اور مشکلات کے خلاف ان کے حوصلے کو سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے جس طرح مشکلات پر قابو پایا وہ قابلِ تحسین ہے۔ واقعی وہ ایک آئیکن ہیں اور دنیا کو ان کی کہانی ضرور جاننی چاہیے۔‘‘
سدھانت جلد ہی عظیم فلمساز وی شانتا رام کی چیلنجنگ بایوپک میں نظر آئیں گے اور اس کے فرسٹ لک کو ناظرین کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔ حقیقی زندگی پر مبنی اور وراثتی کہانیوں سے ان کی وابستگی کو دیکھتے ہوئے یہ یقین مزید مضبوط ہوتا ہے کہ اگر کبھی یوراج سنگھ کی بایوپک بنی تو سدھانت چترویدی اس کردار کے لیے ایک موزوں انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فرانس میں کیوں چلتا ہے شاہ رخ خان کا جادو؟
شردھا۔ رندیپ کی فلم ایتھا کی شوٹنگ مکمل
بالی ووڈ اسٹار شردھا کپور اور رندیپ ہڈا نے اپنی آنے والی فلم ایتھا کے پونے شیڈول کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ یہ شیڈول اس ہفتے کے آغاز میں ختم ہوا، جس کے دوران پونے شہر اور اس کے اطراف کئی مقامات پر طویل مدت تک فلمبندی کی گئی۔ اس سے قبل فلم کا ممبئی شیڈول بھی مکمل ہو چکا تھا جو جنوری کے آخر سے فروری تک جاری رہا۔پونے شیڈول مکمل ہونے پر سیٹ پر کیک کاٹ کر خوشی منائی گئی، جس میں فلم کی پوری کاسٹ اور عملہ شریک تھا۔ اس موقع پر ہدایت کار لکشمن اُتیکر اور پروڈکشن ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے، جبکہ اس خاص لمحے کی ایک ویڈیو بھی سیٹ پر بنائی گئی۔
یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، یو اے ای کو شکست
فلم ایتھا ایک سوانحی ڈرامہ ہے جو معروف مراٹھی تماشہ فنکارہ وتھابائی نارائن گاؤںکر کی زندگی سے متاثر ہے۔ اس فلم کو میڈاک فلمز پروڈیوس کر رہی ہے۔ فلم میں شردھا کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ رندیپ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پونے شیڈول مکمل ہونے کے بعد اب ٹیم فلم کے اگلے مرحلے کی شوٹنگ شروع کرے گی۔